سینٹرل ایریگیشن اینڈ انرجی بیورو نے ریاست کو آبپاشی کے شعبے میں کئے گئے کام کے لئے ایک بہترین ریاست کے طور پرمنتخب کیا ہے۔ بیورو ‘سی بی آئی پی ایوارڈ’ کے لئے مدھیہ پردیش کے موہن پورہ اور کنڈالیہ پروجیکٹ کے کامیاب نفاذ کی بنیاد پرنامزدگی داخل کی گئی تھی۔ مدھیہ پردیش نے آبی وسائل کے مؤثراستعمال میں اول مقام حاصل کیا ہے۔
مدھیہ پردیش کو یہ ایوارڈ 3 مارچ کو نئی دہلی میں مرکزی وزیرآر کے نے فراہم کیا۔ اس کامیابی کے لئے وزیر اعلیٰ چوہان نے آج ودھان سبھا کے کمیٹی روم میں وزراء کی کونسل کی میٹنگ شروع ہونے سے قبل آبی وسائل کے وزیر تلسی رام سلاوٹ اور محکمہ کے عملے کو مبارکباد دی۔
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے آبپاشی کے رقبے کی توسیع کے لئے مسلسل فیصلے لئے اور ریاست کی کئی آبپاشی اسکیموں کو منظوری دے کر نافذ بھی کیا۔ گزشتہ 15 سالوں کے دوران 8 لاکھ ہیکٹیرسے 45 لاکھ ہیکٹر تک پہنچ گیا ہے۔
وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کی مضبوط قوت ارادی کی وجہ سے گزشتہ 3 سالوں میں مدھیہ پردیش میں نئی ٹیکنالوجی کا استعمال کرتے ہوئے پریشر پائپ سسٹم کے ذریعے کھیتوں میں پانی پہنچایا گیا ہے۔ مدھیہ پردیش کو پہلی ریاست کے طور پر تسلیم کیا گیا ہے جس نے پائپ سسٹم کے ذریعہ آبپاشی کرکے نہری نظام کے مقابلے میں ایک ہی پانی سے دوگنا سے زیادہ رقبہ کو سیراب کیا ہے۔
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…
ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ سوربھ شرما کے اکاؤنٹ کی تمام تفصیلات ان کے…