Karnataka Assembly Elections 2023: آئندہ اسمبلی انتخابات کے لئے اترپردیش کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کو کرناٹک میں بی جے پی کی انتخابی تشہیر مہم میں شامل کرنے کا زبردست مطالبہ ہے۔ بی جے پی کی ریاستی یونٹ چاہتی ہے کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کرناٹک میں ہونے والی عوامی ریلیوں میں الگ الگ امیدواروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کریں۔ وزیراعلیٰ یوگی کے ہٹ سلوگن ’اس مافیا کو مٹی میں ملادوں گا‘ کے بعد اسد احمد کے انکاونٹر کے بعد اس ڈیمانڈ میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔
ذرائع کے مطابق، بی جے پی ریاستی یونٹ نے کئی ریلیوں اور روڈ شو کے لئے یوگی آدتیہ ناتھ سے کم از کم کرناٹک میں 6 دورہ کرنے کی گزارش کی ہے۔ بی جے پی کے ایک لیڈر کے مطابق، ’کئی امیدوار چاہتے ہیں کہ یوپی کے وزیراعلیٰ کی ریلیاں ان کے انتخابی حلقے میں ہوں، خاص طور پرساحلی کرناٹک میں، جہاں ہندتوا ایک اہم موضوع ہے۔‘ حالانکہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ اپریل کے آخری ہفتے سے ریاست میں تقریباً ایک درجن ریلیوں اور روڈ شو کے لئے کرناٹک میں تقریباً 4 دورہ کرسکتے ہیں۔
یوگی آدتیہ ناتھ کرناٹک میں بی جے پی کے لئے بڑا فیکٹر
ذرائع نے کہا کہ وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ 4 اور 11 مئی کو اترپردیش میں ہونے والے دو مرحلوں کے شہری مقامی بلدیاتی انتخابات میں بھی مصروف رہیں گے۔ بی جے پی ذرائع کی رائے میں اسد احمد انکاونٹر معاملہ یوگی آدتیہ ناتھ کو کرناٹک میں بی جے پی کے لئے ایک بڑا فیکٹر بناسکتا ہے، جہاں پاپولر فرنٹ آف انڈیا (پی ایف آئی) کے خلاف کارروائی جیسے موضوع ساحلی کرناٹک علاقے میں اہم رہے ہیں۔ گینگسٹروں اور ملزمین کے تئیں یوپی کے وزیراعلیٰ کا سخت رخ کرناٹک میں ان کے انتخابی تقاریر میں جگہ بناسکتا ہے۔ بی جے پی کو لگتا ہے کہ ان کے عوامی جلسوں سے عوام کو متاثر کرنے میں بہت مدد ملے گی۔
یہ بھی پڑھیں: انکاونٹر میں اسد احمد کو لگیں دو گولیاں، ایک سینے میں گھسی تو دوسری پیٹھ میں، میڈیکل رپورٹ میں انکشاف
کرناٹک میں ان لیڈران کو ملے گی تشہیر کی ذمہ داری
کرناٹک میں وزیراعظم مودی، وزیر داخلہ امت شاہ، یوپی کے وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے علاوہ کئی دوسرے وزرائے اعلیٰ بھی انتخابی تشہیر میں حصہ لے سکتے ہیں، ان میں ایک خاص نام آسام کے وزیراعلیٰ ہیمنت بسوا سرما کا بھی نام ہے۔ وہیں دوسری طرف بھگوا پارٹی کے اوبی سی چہرہ اور مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان بھی کرناٹک میں ریلیاں کریں گے۔ یوگی آدتیہ ناتھ گزشتہ کئی سالوں سے دیگر ریاستوں میں بھی بی جے پی کے لئے ایک کامیاب اسٹار پرچارک رہے ہیں۔ گجرات، تری پورہ، اتراکھنڈ اورجنوبی ریاستوں میں بھی الیکشن کے دوران بڑے پیمانے پر بی جے پی انتخابی تشہیر میں ان کا استعمال کرتی ہے۔ یوپی کا وزیراعلیٰ بننے کے بعد انہوں نے اپنے مختلف شبیہ بنائی ہے اور اسی لئے دوسری ریاستوں کے الیکشن میں ان کی ریلیوں کا مطالبہ کافی بڑھ گیا ہے۔
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…