سیاست

PM Modi inaugurates Grameen Bharat Mahotsav 2025: ‘جب نیت اچھی ہوتی ہے تو نتائج بھی اطمینان بخش ہوتے ہیں…’، پی ایم مودی نے گرامین بھارت مہوتسو میں کہی یہ بات

وزیر اعظم نریندر مودی نے ملک کے دارالحکومت دہلی میں واقع بھارت منڈپم میں ‘گرامین بھارت مہوتسو 2025’ کا افتتاح کیا۔ یہ پروگرام 4 جنوری سے 9 جنوری تک جاری رہے گا۔ اس موقع پر پی ایم مودی نے کہا کہ 2014 سے مرکزی حکومت ہرپل گرامین بھارت مہوتسو(دیہی)  کی خدمت میں لگی ہوئی ہے۔ گاؤں کے لوگوں کو باوقار زندگی فراہم کرنا میری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ہمارا وژن یہ ہے کہ ہندوستان کے گاؤں کے لوگ بااختیار بنیں، انھیں گاؤں میں ہی ترقی کے زیادہ سے زیادہ مواقع ملیں، انھیں ہجرت نہ کرنا پڑے، گاؤں کے لوگوں کی زندگی آسان ہو، اس لیے ہم  ہر گاؤ ں میں بنیادی سہولیات کی ضمانت کی مہم چلائی ہے۔ اس کے نتائج بھی اچھے نظر آرہے ہیں کیونکہ جب نیت اچھی ہوتی ہے تو نتائج بھی تسلی بخش ہوتے ہیں۔

پی ایم مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پوسٹ میں لکھا، “ہمارے گاؤں جتنے زیادہ خوشحال ہوں گے، ترقی یافتہ ہندوستان کے وژن کو عملی جامہ پہنانے میں ان کا رول  اتنا ہی زیادہ بڑھے گا۔ اس تناظر میں  ہمیں آج تقریباً 11 بجے دہلی میں گرامین بھارت مہوتسو کا افتتاح کرنے کا شرف حاصل ہوا۔ دیہی (گرامین)معیشت کے لیے یہ بہت اچھا ہے۔”

گاؤں والوں کے لیے مرکز کی طرف سے بنائی گئی اسکیموں کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے  پی ایم مودی نے کہا، ‘ہماری حکومت نے گاؤں کے ہر طبقے کے لیے خصوصی پالیسیاں بنائی ہیں۔ ابھی دو تین دن پہلے ہی کابینہ نے ‘پی ایم کراپ انشورنس اسکیم’ کو مزید ایک سال تک جاری رکھنے کی منظوری دی ہے۔ دنیا میں ڈی اے پی کی قیمت بڑھ رہی ہے، آسمان کو چھو رہی ہے، لیکن ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ کسان کے سر پر بوجھ نہیں پڑنے دیں گے اور سبسڈی بڑھا کر ڈی اے پی کی قیمت کو مستحکم رکھا ہے۔ ہماری حکومت کے ارادے، پالیسیاں اور فیصلے گاؤں کے (دیہی)  ہندوستان کو نئی توانائی فراہم کررہے ہیں۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Constable Drinking on Mosque Roof: مسجد کی چھت پر شراب نوشی! وائرل ویڈیو نے مچایا ہنگامہ، کرناٹک پولیس کا کانسٹیبل معطل

معطل کیے گئے کانسٹیبل کی شناخت ہنومنتھا کے نام سے ہوئی ہے۔ یہ واقعہ کمالاپورہ…

51 minutes ago

Mamata Banerjee: ہندوستان میں جمہوریت کا قتل کیا گیا،ممتا بنرجی کو حراست میں لیا گیا، دہلی پولیس، آپ کی ہمت کیسے ہوئی؟

ممتا بنرجی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر ایک پوسٹ میں مودی اور شاہ…

1 hour ago

Haryana Viral Video:ہریانہ کے گاؤں میں نوٹس دینے پہنچی پولیس کو بنایا یرغمال، ویڈیو وائرل

ویڈیو میں کئی افراد کرسیوں پر بیٹھے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔ وہاں پولیس کے…

2 hours ago

Abhijit Dipke’s Grandmother Passes Away: ابھجیت دپکے کی دادی کا انتقال، عمر رسیدہ ہونے کے باعث طویل عرصے سے تھیں علیل

ہفتہ کی صبح سی جے پی کے احتجاج سے قبل دہلی پولیس نے بڑی کارروائی…

2 hours ago