قومی

Helicopter Crash : ایرانی صدرابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثہ پر وزیر اعظم مودی سمیت عالمی لیڈران کا اظہار افسوس

ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی جان اس وقت خطرے میں پڑگئی جب ان کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر کواچانک سے ہارڈ لینڈنگ کی ضرورت پیش آگئی ۔ ہیلی کاپٹر میں تکنیکی خامی اور موسم کی خرابی کی وجہ سے غیر مناسب جگہ پر  ایمرجنسی لینڈگ کرائی گئی ،اس دوران صدر کے قافلے سے رابطہ  منقطع ہونے کی بھی خبر سامنے آگئی اور قریب پانچ گھنٹے بعد بھی ان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ موسم انتہائی خراب ہے ریکسیو ٹیم کو پہنچنے میں کافی دقت آرہی ہے۔تہران میں ایرانی صدر کی جان کی حفاظت کیلئے دعائیہ مجلس بھی شروع ہوچکی ہے۔

ایرانی  صدرکے ساتھ پیش آئے اس حا دثہ پر عالمی برادری کے رہنماؤں نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستان کے وزیراعظم نریندر مودی نے اس حادثہ پ افسوس کا اظہار کیا ہے اور ان کے جلد از جلد صحت یاب کی تمنا کی ہے۔ وزیر اعظم نے ایکس پر لکھا کہ ایرانی صدر کے ساتھ پیش آئے اس حادثہ کی خبر سن کر نہایت افسوس ہوا ۔ غم کی اس گھڑی میں ہم ایراینی صدر اور ایرانی عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، امید ہے کہ وہ جلد از جلد بہترہوجائیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

31 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

2 hours ago