قومی

Wheather Update: دہلی-این سی آر میں دھند اور سرد ہواؤں کے باعث سردی کی شدت میں اضافہ ، ٹرینوں اورپروازوں کی آمدو رفت متاثر ، اگلے 2 دنوں تک بارش کا الرٹ

دہلی-این سی آر میں 5 جنوری کی صبح مسلسل تیسرے دن بھی گھنی دھند اور کہرے کی چادر چھائی ہوئی ہے۔ سرد ہواؤں کے ساتھ گلا دینی والی سخت سردی میں مزید اضافہ ہورہا  ہے۔ جس کی وجہ سے حد نگاہ انتہائی کم ہو گئی ہے، دھند اور کہرے کی وجہ سے ٹرینوں  اورپروازوں کی آمدو رفت متاثر ہورہی ہے ۔ دہلی کے اندرا گاندھی بین الاقوامی ہوائی اڈے پر بھی کئی پروازیں تاخیر سے چل رہی ہیں،آئیرپورٹ کے ذرائع نے مسافروں سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنی پروازوں کے بارے میں تازہ ترین معلومات کے لیے متعلقہ ایئر لائن سے رابطہ کریں۔

محکمہ موسمیات نے جموں و کشمیر کے لیے ‘اورنج الرٹ’ جاری کیا ہے، لداخ اور ہماچل پردیش میں ہلکی سے درمیانی بارش اور برف باری کی پیش گوئی کی ہے۔

محکمہ موسمیات نے وارننگ جاری کر دی

محکمہ موسمیات کے مطابق 10 سے 12 جنوری کے درمیان شمال مغربی ہندوستان میں ایک نئی ویسٹرن ڈسٹربنس کا امکان ہے ،جس کی وجہ سے 10 جنوری کو ہلکی بارش ہوسکتی ہے۔ AQI بدستور خراب سطح پر ہے۔

دہلی میں اتوار کی صبح درجہ حرارت 10 ڈگری سیلسیس تھا ،جو ہفتہ کے درجہ حرارت سے تھوڑا کم تھا۔ دھند کی وجہ سے نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینیں تاخیر سے چل رہی تھیں۔ ہوا کے معیار کی صورتحال بھی خراب ہے، AQI 377 صبح 6 بجے ریکارڈ کیا گیا۔ اس سے پہلے ہفتہ کو دہلی میں 10 سے 12 گھنٹے تک گھنی دھند چھائی رہی اور کچھ علاقوں میں 9 گھنٹے تک حد نگاہ صفر رہی۔

شمالی ہندوستان سمیت ملک کے بیشتر علاقے ان دنوں شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ پہاڑوں پر جاری برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کے باعث درجہ حرارت کافی گرگیا ہے۔ ادھر سردی کی لہر اور گھنی دھند نے عوام کی مشکلات میں اضافہ کر دیا ۔ دہلی-این سی آر کی ریاستوں بشمول اتر پردیش، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، بہار، مدھیہ پردیش وغیرہ میں ہفتہ کو دن بھر دھند چھائی رہی تھی۔

کہرے اور دھند سے پنجاب-ہریانہ سبھی پریشان

دھند نے دونوں ریاستوں کو اپنی لپیٹ میں لے رکھا ہے۔ مقامی محکمہ موسمیات کے مطابق امرتسر، لدھیانہ، پٹیالہ، امبالا، حصار اور کرنال میں حد نگاہ صفر تھی۔ ہریانہ کے نارنول میں کم سے کم پارہ 4.4 ڈگری رہا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Union Cabinet approves new Income Tax Bill: مرکزی کابینہ نے نئے انکم ٹیکس بل کو دی ہری جھنڈی، اسکل انڈیا پروگرام کے لیے 8 ہزار کروڑ روپے کی منظوری

کابینہ نے وشاکھاپٹنم میں مجوزہ ساؤتھ کوسٹ ریلوے زون کے تحت منقسم والٹیئر ڈویژن کو…

5 hours ago

Jeet-Diva Marriage: گوتم اڈانی نے بیٹے کی شادی کے موقع پر لیا خدمت کا عہد، کیا 10 ہزار کروڑ کا عطیہ

جیت اڈانی اس وقت اڈانی ایئرپورٹس کے ڈائریکٹر ہیں۔ وہ چھ بین الاقوامی ہوائی اڈوں…

6 hours ago

Champions Trophy 2025: چیمپئنز ٹرافی سے عین قبل پاکستان کو بڑا جھٹکا، ٹیم سے باہر ہوا یہ خطرناک بلے باز

ٹورنامنٹ کا پہلا میچ 19 فروری کو کھیلا جائے گا۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان…

7 hours ago

MEA summons Bangladesh envoy: بھارت نے بنگلہ دیش کے ہائی کمشنر کو کیا طلب، وزارت خارجہ نے اس معاملے پر یونس سرکار کو دیا جواب

شیخ حسینہ کے ویڈیو پیغام کے جاری ہونے کے بعد بنگلہ دیش نے ہندوستان سے…

7 hours ago

BLF 2025 PHOTO Story:سی ایم ڈی اوپیندر رائے نے وزیر سیاحت-ثقافت گجیندر شیخاوت کا لیا انٹرویو ، جانئے کیا بات چیت ہوئی

بھارت لٹریچر فیسٹیول میں مرکزی وزیر گجیندر شیخاوت نے ہندوستانی ثقافت کی گہری جڑوں اور…

8 hours ago