قومی

کانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کو سونپی چادر، خواجہ غریب نواز کے 813 ویں عرس پر اجمیرشریف درگاہ میں کریں گے پیش

نئی دہلی: اجمیرشریف میں خواجہ غریب نوازکے 813 ویں عرس کے موقع پرکانگریس صدرملیکا ارجن کھڑگے نے سلطان ہند غریب نوازکی درگاہ پرروایتی چادر بھیجی۔ ملیکا ارجن کھڑگے نے یہ روایتی چادرکانگریس اقلیتی محکمہ کے قومی صدراورراجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کوسونپی ہے۔ عمران پرتاپ گڑھی 6 جنوری کو ملک بھرسے کانگریس اقلیتی محکمہ کے کارکنوں کے ساتھ اس چادرکولے کرراجستھان پہنچیں گے۔

کانگریس لیڈرعمران پرتاپ گڑھی سب سے پہلے چادرچڑھائیں گے اورملک کی خوشحالی، امن، بھائی چارے کے لئے دعا کریں گے اوردعا کے بعد کانگریس صدر ملیکا ارجن کھڑگے کی طرف سے درگاہ کے بلند دروازہ سے زائرین نام بھیجے گئے پیغام کوپڑھ کرسنائیں گے۔ کانگریس کے صدرکھڑگے نے اپنے پیغام میں کہا کہ انتہائی عقیدت اوراحترام کے ساتھ اجمیرکے خواجہ غریب نوازمعین الدین چشتی کے 813 ویں عرس مبارک کے موقع پر خواجہ کی بارگاہ میں اپنی اورپوری کانگریس پارٹی کی طرف سے چادربھیج کرمیں انتہائی خوش قسمتی محسوس کررہا ہوں۔

واضح رہے کہ سلطان الہند کے آستانہ مبارک پرپُرخلوص جذبات اورعقیدت کے ساتھ چادرچڑھائی جاتی ہے، چادرچڑھانے کا یہ خوبصورت موقع ہمارے ملک کی گنگا جمنی تہذیب، قومی اتحاد، باہمی بھائی چارے، پیارومحبت، ادب اوررواداری کی علامت ہے۔ اس سے پوری دنیا میں یہی پیغام جاتا ہے کہ ہندوستان میں قومی اتحاد اوربھائی چارہ کی جڑیں انتہائی گہری ہیں۔

ملیکارجن کھڑگے کی رہائش گاہ پرکانگریس کے سینئرلیڈراوررکن پارلیمنٹ عمران پرتاپ گڑھی کے ساتھ  ملک بھرکے کانگریس اقلیتی محکمہ کے کارکن موجود تھے۔ جس میں خصوصی طورسے سابق رکن پارلیمنٹ اورحیدرآباد سے محمد اظہرالدین، جھارکھنڈ اقلیتی کانگریس کے ریاستی صدرمنظوراحمد انصاری، دہلی کانگریس کے لیڈرواحد قریشی، شاہنوازعالم، کانگریس اقلیتی شعبہ کے میڈیا انچارج عدنان اشرف اورکلیرسے ایم ایل اے فرقان احمد وغیرہ خصوصی طورسے موجود تھے۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Rahul and Kharge to Meet MK Stalin: حد بندی بل کے خلاف ناراض اتحادیوں کو منانے کی کانگریس کی کوششیں تیز، اسٹالن اور شرد پوار سے ملیں گے راہل-کھڑگے

سونیا گاندھی، راہل گاندھی اور ملکارجن کھڑگے کے ساتھ ممتا بنرجی اتوار کو چنئی پہنچیں…

16 minutes ago

Adani Marathon: احمد آباد میں اڈانی میراتھن کے 10ویں ایڈیشن کا انعقاد، باکسر لولینا بولیں، خوشی ہے کہ اس کا حصہ بن سکی

اڈانی میراتھن میں پہلی بار حصہ لینے والے ایک شرکا نے بھی انتظامات کی خوب…

1 hour ago

Horrific Road Accident in Jharkhand: جھارکھنڈ کے رام گڑھ میں بھیانک سڑک حادثہ، 4 بچوں سمیت 13 افراد کی موت

خاندان کے ایک رکن نے خبر رساں ایجنسی آئی اے این ایس کو بتایا کہ…

2 hours ago

Earthquake: لاس اینجلس میں 5.0 شدت کا زلزلہ، 40 سے زائد آفٹر شاکس، لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر شیشے ٹوٹے

زلزلے کے باعث لاس اینجلس انٹرنیشنل ایئرپورٹ (ایل اے ایکس) کے ٹرمینل 7 میں کچھ…

3 hours ago