قومی

WiFi services on flights: فلائٹ میں اب انٹرنیٹ کرسکتے ہیں استعمال، مرکزی حکومت نےگائیڈلائن میں کردی تبدیلی،لیکن لگادی بڑی شرط

مرکزی حکومت نے پرواز کے دوران انٹرنیٹ خدمات کے استعمال سے متعلق فضائی مسافروں کے لیے رہنما خطوط جاری کیے ہیں۔ مرکزی حکومت نے ایک حکم جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہوائی پرواز کے دوران مسافر 3 ہزار میٹر کی بلندی پر پہنچنے کے بعد ہی وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ خدمات کا استعمال کر سکیں گے۔ مرکزی حکومت کے حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ مسافر صرف 3000 میٹر کی اونچائی تک پہنچنے والے ہوائی جہاز میں الیکٹرانک آلات استعمال کر سکتے ہیں۔

مرکزی حکومت نے یہ ہدایات فلائٹ اینڈ سی کنیکٹیویٹی رولز 2018 کے تحت دی ہیں۔ جس میں موبائل کمیونیکیشن سروسز فراہم کرنے کی اجازت تب ہی دی جاتی ہے جب طیارہ ہندوستانی فضائی حدود میں 3000 میٹر کی بلندی تک پہنچ جائے۔ اس حکم پر عمل صرف ہندوستانی فضائی حدود میں فضائی مسافروں کے لیے کرنا ہوگا۔ یہ مرکزی حکومت نے زمینی موبائل نیٹ ورک میں مداخلت سے بچنے کے لیے کیا ہے۔ مرکزی حکومت نے اپنے نوٹیفائیڈ نئے قوانین میں یہ ہدایات دی ہیں۔

FMC_Rules_2024_1730795200

اس کے ساتھ ہی  نئے مطلع کردہ اصول کو اب فلائٹ اینڈ میری ٹائم کنیکٹیویٹی (ترمیمی) رولز، 2024 کہا جائے گا۔ حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ‘ذیلی اصول (1) میں متعین ہندوستانی فضائی حدود میں کم از کم اونچائی کے باوجود، وائی فائی کے ذریعے انٹرنیٹ خدمات طیارے میں اسی وقت فراہم کی جائیں گی جب ہوائی جہاز میں الیکٹرانک آلات استعمال کرنے کی اجازت ہو۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

UP Politics:’انگریز چلے گئے اور انہیں چھوڑ گئے…’، وزیر اعلی یوگی کے’ بٹیں گے تو کٹیں گے’ سے متعلق بیان پر اکھلیش یادو کا طنز

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان'اگربٹیں گے…

27 mins ago