قومی

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹر میں بی جے پی کی بڑی کاروائی،40 لیڈران کو پارٹی سے باہر نکالا، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

مہاراشٹر میں بی جے پی کی ایک بڑی کارروائی سامنے آئی ہے۔ بی جے پی نے 37 سیٹوں پر بغاوت کرنے والے 40 باغیوں کے خلاف کارروائی کی ہے۔ بی جے پی نے ان باغیوں کو پارٹی سے نکال دیا ہے۔اس سے پہلے ادھو ٹھاکرے نے شیو سینا-یو بی ٹی کے باغیوں کے خلاف بھی کارروائی کی تھی۔ ادھو ٹھاکرے نے 5 لیڈروں کو پارٹی مخالف سرگرمیوں کی وجہ سے نکال دیا تھا، جن میں بھیونڈی کے سابق ایم ایل اے روپیش مہاترے، وشواس ناندیکر، چندرکانت گھگل، سنجے آواری اور پرساد ٹھاکرے شامل ہیں۔

آپ کو بتادیں کہ تمام جماعتیں باغیوں کے خلاف سخت رویہ اپنا رہی ہیں۔ جیسے جیسے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے دن قریب آ رہے ہیں، لیڈروں کی باغی آوازیں بھی زور پکڑ رہی ہیں۔ حال ہی میں مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مہایوتی کے لیڈروں کو ہدایت دی تھی کہ کوئی بھی باغی انتخابات میں کھڑا نہ ہو، وہیں مہا وکاس اگھاڑی کے اتحادی شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے نے بھی باغیوں کو خبردار کیا تھا۔

https://docs.google.com/viewerng/viewer?url=https://getapi.indiatvnews.com/doc/bjp-39.pdf 

مہاراشٹر میں 288 اسمبلی سیٹوں کے لیے 20 نومبر کو ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ان نشستوں کے نتائج کا اعلان 23 نومبر کو کیا جائے گا۔ اس بار بی جے پی نے سب سے زیادہ امیدوار کھڑے کیے ہیں۔ دوسرے نمبر پر کانگریس اور پھر ادھو ٹھاکرے کی قیادت والی شیوسینا ہے۔ وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے کی قیادت والی شیو سینا چوتھے نمبر پر ہے اور آخر میں نائب وزیر اعلی اجیت پوار کی نیشنلسٹ کانگریس پارٹی چھٹے نمبر پر ہے۔

مہاراشٹر میں اسمبلی کی کتنی سیٹیں ہیں؟

مہاراشٹر میں اسمبلی کی کل 288 سیٹیں ہیں، جن میں سے اکثریت کے لیے 145 سیٹیں درکار ہیں۔ 2019 کے انتخابات میں بی جے پی کو 105، شیوسینا کو 56، این سی پی کو 54، کانگریس کو 44 اور دیگر کو 29 سیٹیں ملی تھیں۔ چیف الیکشن کمشنر راجیو کمار نے کہا تھا کہ مہاراشٹر میں 9 کروڑ 63 لاکھ ووٹر ہوں گے۔ یہاں 5 کروڑ مرد ووٹر ہیں۔ یہاں ایک لاکھ پولنگ بوتھ پر ووٹنگ ہوگی۔ مہاراشٹر میں ہر بوتھ پر تقریباً 960 ووٹر ہوں گے۔ ممبئی میں پولنگ بوتھ بڑھا دیے گئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

13 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

25 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago