مرکزی وزیر منوہر لال کھٹرسے ہندوجا گروپ کے چیئرمین اشوک پی ہندوجا اور ہندوجا گروپ کے متبادل توانائی و پائیداری کے صدر شوم اے نے خصوصی ملاقات کی ہے۔ اس ملاقات کے دوران دوران کئی اہم امور پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔
اس ملاقات میں ہندوجا گروپ کے نمائندوں کے ساتھ مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے ہندوستان کے پاور اور ہاؤسنگ سیکٹر کو مضبوط کرنے کے لیے باہمی تعاون کے مواقع پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ پائیدار مستقبل کے لیے جدت کو فروغ دینے، انفراسٹرکچر کو مضبوط بنانے اور توانائی کی کارکردگی کو بہتر بنانے کا عزم بھی کیا گیا۔
اس ملاقات کی تصویر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے مرکزی وزیر منوہر لال کھٹر نے لکھا کہ آج ہندوجا گروپ کے نمائندوں کے ساتھ ہم نے ہندوستان کے پاوس سیکٹر کو مزید مستحکم بنانے سمیت کئی اہم امور پر تبادلہ خیال کیا۔
بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈروں نے مطالبہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ شنڈے راج ٹھاکرے…
کانپور کے لیے یہ ایک قابل فخر موقع ہے، کیونکہ پہلی بار شہر کے ایک…
رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے اتر پردیش کے رائے بریلی میں خواتین کے تحفظ سے…
نیو یارک ٹائمس کا بھی دعویٰ ہے کہ امریکہ کے نئے صدر ڈونالڈ ٹرمپ ہوں…
ادھو ٹھاکرے نے کہا کہ ریاست کی طالبات کو حکومت مفت تعلیم فراہم کرتی ہے۔…
دہشت گردوں کی موجودگی سے متعلق مخصوص خفیہ اطلاع کی بنیاد پر ہندوستانی فوج اور…