قومی

Pawan Singh vs Jyoti Singh: کھیساری لال یادو اور پون سنگھ کی بیوی، جانئے کون  ہے زیادہ امیر؟

بہار میں اسمبلی انتخابات قریب آرہے ہیں، اور بھوجپوری انڈسٹری کے دو پاور اسٹارز کھیساری لال یادو اور پون سنگھ کی بیویاں بھی سرخیوں میں ہیں۔ کھیساری کی بیوی چندا یادو کو اصل میں چھپرا سیٹ سے الیکشن لڑنا چاہتی تھیں ۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ  نامزدگی نہیں ہونے کی وجہ سے اب خود  کھیساری لال یادو اس سیٹ سے الیکشن لڑ رہے ہیں۔ پون سنگھ کی اہلیہ جیوتی سنگھ کراکٹ سے آزاد امیدوار کے طور پر الیکشن لڑ رہی ہیں۔ آئیے جانتے ہیں کہ دو بھوجپوری ستاروں کی بیویوں میں کون زیادہ امیر ہے اور ان کی کل جائداددکتنی ہے؟

کھیساری لال یادو کی بیوی چندا کی جائیداد اتنی ہے؟

چھپرا سے آر جے ڈی کے امیدوار کھیساری لال یادو ارب پتی ہیں۔ ان کے انتخابی حلف نامے کے مطابق ان کی کل مالیت 24.81 کروڑ ہے، جس میں 16.89 کروڑ کے منقولہ اثاثے اور 7.91 کروڑ کے غیر منقولہ اثاثے شامل ہیں۔ حلف نامے میں ان کی اہلیہ چندا دیوی کے اثاثوں کی تفصیلات بھی درج ہیں۔ اس کے مطابق  چندا یادو کے پاس 7.39 کروڑ کے اثاثے ہیں، جس میں 90.02 لاکھ روپے کے منقولہ اثاثے، 6.49 کروڑ کے غیر منقولہ اثاثے، اور 2 لاکھ نقد شامل ہیں۔

پون سنگھ کی اہلیہ جیوتی سنگھ کی جائیداد کتنی ہے؟

بھوجپوری سپر اسٹار اور آزاد امیدوار پون سنگھ کی بیوی جیوتی سنگھ کا پروفائل مختلف ہے۔ وہ فیشن ڈیزائننگ میں گریجویٹ ہیں اور پیشے سے  ڈیزائنررہ چکی ہیں۔ بھوجپوری سپر اسٹار پون سنگھ کی اہلیہ اور کراکٹ سے آزاد امیدوار جیوتی سنگھ نے اپنے انتخابی حلف نامے میں اپنے اثاثوں کی تفصیل دی ہے۔ حلف نامے کے مطابق کھیساری لال کی بیوی چندا دیوی ان سے زیادہ دولت مند ہیں۔ جیوتی سنگھ کی طرف سے داخل کردہ حلف نامہ کے مطابق  ان کی کل 18.8 لاکھ روپے کے اثاثوں کا انکشاف ہواہے۔ اس میں 2024 کی گرینڈ وٹارا کار شامل ہے، جس کی قیمت تقریباً 14 لاکھ اور 30 ​​گرام سونا (ایک منگل سوتر، چین اور انگوٹھی) تقریباً 4 لاکھ کی ہے۔ انہوں نے 80,000 روپے نقد کا بھی اعلان کیا ہے اور کہا ہے کہ پچھلے پانچ سالوں میں ان کے اثاثوں میں کوئی اضافہ نہیں ہوا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Kolkata Durga Pandal Stampede: کولکاتا درگا پنڈال بھگدڑ معاملے میں پولیس نے درج کیا مقدمہ، منتظمین سمیت 7 افراد گرفتار

وزیر اعلیٰ سوویندو ادھیکاری نے اعلان کیا کہ ریاستی حکومت ہر مہلوک کے خاندان کو…

57 minutes ago

Protests in Italy: اٹلی میں حکومت مخالف مظاہرے پُرتشدد، میلونی نے کہا-  پُرامن احتجاج کا احترام، تشدد برداشت نہیں

فرانس اور اسپین میں ہونے والی تحریکوں سے متاثر ہوکر ان دنوں اٹلی میں مختلف…

3 hours ago

Gwalior Tragic Incident: گوالیار میں بے قابو ٹرک کا قہر، شیتلا ماتا مندر کے قریب کئی دکانوں سے ٹکرایا، 12 افراد ہلاک، 5 کی حالت تشویش ناک

تاریخی شیتلا ماتا مندر میں نوراتری کے دوران لاکھوں عقیدت مند درشن کے لیے پہنچتے…

3 hours ago

Home Minister Amit Shah: گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ فاش، مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اسے بڑی کامیابی قرار دیا

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے گریٹر نوئیڈا میں دو خفیہ ڈرگ لیب کا پردہ…

13 hours ago

Non Bailable Warrant Against Rakhi Sawant: راکھی ساونت کے خلاف ناقابل ضمانت وارنٹ جاری، کیا ہے 16 سال پرانا معاملہ؟

16 سال پرانے رئیلٹی شو تنازع اور خودکشی کے لیے اکسانے کے معاملے میں جھانسی…

13 hours ago