چیف جسٹس بی آر گوائی نے جسٹس سوریہ کانت کا نام ان کے جانشین کے طور پر وزارت قانون کو بھیج دیا ہے۔ اس سلسلے میں انہوں نے باقاعدہ خط بھی لکھا ہے۔ یہ اقدام اس وقت سامنے آیا ہے، جب وزارت قانون نے حال ہی میں جسٹس گوئی سے اپنے جانشین کا نام پیش کرنے کی درخواست کی تھی۔ جسٹس سوریہ کانت، جو اس وقت سپریم کورٹ کے سب سے سینئر جج ہیں اور سینئر آرڈر میں پہلے ہیں، جسٹس گوئی کے ریٹائرمنٹ کے بعد اپنا عہدہ سنبھالیں گے۔
بی آر گوئی 23 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں
جسٹس بی آر گوئی 23 نومبر کو ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جسٹس سوریہ کانت بی آر گوئی کے ریٹائرمنٹ کے اگلے دن 24 نومبر کو ہندوستان کے 53 ویں چیف جسٹس کے طور پر حلف لیں گے۔ ان کی مدت ملازمت تقریباً 14 ماہ ہوگی اور وہ 9 فروری 2027 کو ریٹائر ہو جائیں گے۔ جسٹس گوئی نے مئی 2025 میں ہندوستان کے 52 ویں چیف جسٹس کے طور پر عہدہ سنبھالا تھا۔
جسٹس سوریہ کانت کے بارے میں
جسٹس سوریہ کانت 10 فروری 1962 کو ہریانہ کے ایک متوسط گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے 1981 میں گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج حصار سے بیچلر کی ڈگری حاصل کی اور 1984 میں مہارشی دیانند یونیورسٹی، روہتک سے قانون کی ڈگری حاصل کی۔ سپریم کورٹ کی آفیشل ویب سائٹ پر دستیاب جسٹس سوریہ کانت کے بارے میں معلومات کے مطابق انہوں نے حصار ڈسٹرکٹ کورٹ میں اپنی پریکٹس شروع کی اور بعد میں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ میں پریکٹس کے لیے چندی گڑھ چلے گئے۔جسٹس سوریہ کانت 7 جولائی 2000 کو ہریانہ کے سب سے کم عمر ایڈووکیٹ جنرل بنے۔ انہیں مارچ 2001 میں سینئر ایڈوکیٹ کے طور پر نامزد کیا گیا۔ 9 جنوری 2004 کو انہیں پنجاب اور ہریانہ ہائی کورٹ کا مستقل جج مقرر کیا گیا۔انہوں نے 5 اکتوبر 2018 کو ہماچل پردیش ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے طور پر عہدہ سنبھالا اور 24 مئی 2019 کو سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ترقی کی گئی۔
بھارت ایکسپریس اردو
منیشا کیر، نیرو اور آشِما اہلاوت کی تین رکنی ٹیم نے خواتین کے ٹریپ ٹیم…
وزیر اعظم کے دفتر (PMO) نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر مبارکباد دیتے ہوئے…
CAQM نے 29 ستمبر کو جاری کیا نیا گریڈیڈ رسپانس ایکشن پلان، آلودگی بڑھنے سے…
پنجاب کے تمام 117 اسمبلی حلقوں سے گزری ’نشہ مُکت پنجاب یاترا‘، بی جے پی…
بسولی میں ڈیوٹی تبدیل کرنے کے دوران بحث کے بعد 2009 بیچ کے ہیڈ کانسٹیبل…
جاپانی بروکریج کمپنی نومورا نے اندازہ ظاہر کیا ہے کہ ریزرو بینک اکتوبر اور دسمبر…