قومی

Who Is Madani?: ’’کون ہیں محمود مدنی؟‘‘، آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے جمعیۃ علماء ہند کے صدر کو جیل میں ڈالنے کی دی دھمکی

آل انڈیا جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود مدنی کے آسام کے ضلع گوالپاڑہ میں حالیہ بے دخلی مہمات کی جگہوں کے دورے کے بعد آسام کے وزیر اعلیٰ ہیمنتا بسوا سرما نے سخت لب و لہجہ اختیار کرتے ہوئے انھیں تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ ایک پریس کانفرنس میں وزیر اعلیٰ نے کہا کہ ’’مدنی کون ہیں؟ کیا وہ کوئی خدا ہیں؟ ان کی اہمیت صرف کانگریس حکومت میں تھی، بی جے پی میں نہیں۔ میں وزیر اعلیٰ ہوں، مدنی نہیں۔ مجھے مدنی سے کوئی ڈر نہیں۔‘‘ ہیمنتا سرما نے مزید کہا کہ اگر مولانا مدنی نے ’’حد پار کی‘‘ تو انھیں ’’جیل بھیج دیا جائے گا‘‘۔

وزیر اعلیٰ سرما نے مولانا محمود مدنی کے دورے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ’’ہم نے انھیں اجازت دی تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ زمین پر ناجائز قبضے کے کیا نتائج ہوتے ہیں۔ کچھ باہر کے لوگ گاؤں والوں کو گمراہ کر رہے ہیں اور بی جے پی پر الزام لگا رہے ہیں، جب کہ بی جے پی کسی سے نہیں ڈرتی۔‘‘

مولانا مدنی نے دیا جواب

اس کے جواب میں مولانا محمود مدنی نے کہا کہ ’’میں کل سے ان کی ریاست میں موجود ہوں۔ وہ کہتے ہیں ہر مسلمان کو بنگلہ دیش بھیج دینا چاہیے۔ تو جو اس ملک میں نفرت پھیلا رہے ہیں، انھیں پاکستان جانا چاہیے۔‘‘ مولانا نے مزید کہا کہ ’’نفرتی چنٹو اس خوبصورت ملک میں کیوں رہیں، جس کی قدیم تہذیب اور ہم آہنگی پوری دنیا میں مشہور ہے؟ ہم سب کو ایک ساتھ رہنا ہے، نفرت کے ساتھ نہیں۔‘‘

بے دخلی مہم اور عدالتی اصول

مولانا محمود مدنی نے گوالپاڑہ میں بے دخلی کے مقام کا دورہ کیا اور پریس کانفرنس میں کہا کہ جمعیۃ علماء ہند زمین پر ناجائز قبضے کی حمایت نہیں کرتی، مگر حکومت کو سپریم کورٹ کی ہدایات پر عمل کرنا چاہیے۔ انھوں نے کہا کہ ’’سپریم کورٹ نے بارہا کہا ہے کہ بے دخلی کے وقت متاثرین کی بازآبادکاری ضروری ہے۔ اگر وہ غیر ملکی ہیں تو بے دخل کریں، لیکن اگر بھارتی شہری ہیں تو انھیں بسانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔‘‘

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

Lehra Do Tiranga March: دفعہ 163 نافذ، سینٹرل پارک دو دن کے لیے بند، سی جے پی کی ترنگا یاترا پر دہلی پولیس کا بیان

ڈپٹی کمشنر آف پولیس (ڈی سی پی) نے بتایا کہ نئی دہلی میونسپل کونسل (این…

37 minutes ago

Punam Raut Quits International Cricket: پونم راوت نے بین الاقوامی کرکٹ کے تمام فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا کیا اعلان

پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…

10 hours ago