قومی

Maratha Quota Protest: مراٹھا کوٹہ احتجاج: حکومت کے ذریعے مطالبات تسلیم کیے جانے کے بعد منوج جارنگے نے ختم کی اپنی بھوک ہڑتال

مراٹھا ریزرویشن کے لیے جدوجہد کرنے والے سرگرم کارکن منوج جارنگے نے منگل کے روز آزاد میدان میں پانچ روز سے جاری اپنی غیر معینہ مدت کی بھوک ہڑتال ختم کر دی۔ انھوں نے مہاراشٹرا حکومت کی طرف سے پیش کردہ حکومتی قرارداد (Government Resolution – GR) کو قبول کرتے ہوئے تحریک ختم کرنے کا اعلان کیا اور جذباتی انداز میں کہا کہ ’’آج مراٹھا سماج کی دیوالی ہے، ہمیں وہ مل گیا جس کی ہمیں امید تھی۔‘‘ جارنگے نے اس موقع پر روتے ہوئے مزید کہا کہ ’’مراٹھا وِجے جھالا، آج وِجے جھالا، سُخی جھالا‘‘ (آج مراٹھا کامیاب ہو گئے، ہمیں خوشی ملی)۔ ان کے حامیوں نے احتجاج کے اختتام پر گنپتی آرتی بھی کی۔

حکومت کی مثبت یقین دہانی

اس موقع پر ریاستی کابینہ کی ذیلی کمیٹی کے سربراہ رادھاکرشنا ویکھے پاٹل نے منوج جارنگے کا شکریہ ادا کیا اور انھیں جوس پلا کر بھوک ہڑتال ختم کروائی۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری بیان میں انھوں نے کہا کہ ’’حکومت مراٹھا سماج کے جائز مطالبات کے سلسلے میں مثبت اقدامات کر رہی ہے اور اس حوالے سے فیصلہ سازی کے عمل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔‘‘

ہائی کورٹ کا نوٹس اور پولیس کی کارروائی

اس سے قبل ممبئی ہائی کورٹ کے احکامات کے بعد ممبئی پولیس نے آزاد میدان خالی کرانے کی کارروائی شروع کر دی تھی۔ پولیس نے مراٹھا احتجاج کو جاری رکھنے کی اجازت دینے سے انکار کر دیا اور مظاہرین کو نوٹس جاری کر کے مقام خالی کرنے کا حکم دیا۔ تاہم جارنگے نے اعلان کیا تھا کہ ’’چاہے جان چلی جائے، لیکن میں آزاد میدان نہیں چھوڑوں گا۔‘‘ لیکن آخرکار حکومت کی یقین دہانی کے بعد انھوں نے اپنا احتجاج ختم کر کے مفاہمت کی راہ اپنائی، جسے مراٹھا برادری کی جانب سے ایک بڑی کامیابی قرار دیا جا رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس اردو

Bharat Express

Recent Posts

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

16 minutes ago

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

2 hours ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

3 hours ago