بھارت ایکسپریس اردو-
مسجد الاقصیٰ احاطے میں کھدائی کا ویڈیو وائرل ہونے سے ہنگامہ مچ گیا ہے۔
مسجدالاقصیٰ احاطے میں اسرائیل کھدائی کررہا ہے اوراسلامی شناخت کوبرباد کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ اس بات کا انکشاف یروشلم حکومت نے کیا ہے۔ اس کھدائی سے مسجد اقصیٰ کونقصان پہنچ سکتا ہے۔ بین الاقوامی سطح پراس غیرقانونی کھدائی کے لئے اسرائیل کی مذمت ہورہی ہے۔ دراصل، گزشتہ 31 اگست کویروشلم حکومت نے اس بات کی تصدیق کی کہ اسرائیل مسجد الاقصیٰ احاطے کے نیچے غیر قانونی کھدائی کر رہا ہے۔
یہ کھدائی کسی بین الاقوامی ادارے کی نگرانی میں نہیں کی جا رہی ہے۔ بلکہ دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اس کھدائی کے دوران اسرائیل اسلامی دورکی اشیاء اورشواہد کوتباہ کررہا ہے۔ دراصل، ان ثبوتوں سے معلوم ہوتا ہے کہ فلسطین میں مسلم طبقے کے لوگ قدیم دور سے رہ رہے ہیں۔ اسی لئے اسرائیل اس کو مٹانے کے لئے اس طرح کی حرکتیں کررہا ہے۔
مسجد الاقصیٰ کیمپس کے اندراسرائیل کے ذریعہ غیرقانونی طورپرکھدائی کرنے پرفلسطین اتھارٹی سمیت بین الاقوامی اداروں نے مذمت کی ہے۔ اسلامی، تعلیمی اورثقافتی تنظیم نے مسجد الاقصیٰ احاطے کے اندرکھدائی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ 1954 کے ہیگ کنونشن اور چوتھے جنیوا کنونشن کی صریح خلاف ورزی ہے۔ واضح رہے کہ اسرائیلی حکومت نے تل ابیب سے اپنے دارالحکومت کوشفٹ کرکے یروشلم کواسرائیل کا دارالحکومت اعلان کردیا ہے۔ اسے امریکہ نے منظوری بھی دے دی ہے۔ وہیں، عرب ممالک سمیت دنیا کے کئی ممالک اس فیصلے کے خلاف ہیں۔
اسرائیلی وزیربین گویرنے کیا تھا مسجد الاقصیٰ کا دورہ
اسرائیل کے انتہائی دائیں بازوکے وزیراتماربن گویرنے تقریباً ایک ماہ قبل مشرقی یروشلم میں مسجد اقصیٰ میں نمازادا کی تھی۔ گویراپنے کچھ حامیوں کے ساتھ مسجدالاقصیٰ کیمپس پہنچے تھے۔ گویرکی مسجد میں جانے کی تصاویرمنظرعام پرآنے کے بعد دنیا کے ایک بڑے حصے بالخصوص مسلم ممالک نے سخت اعتراض ظاہرکیا تھا۔ پاکستان سمیت کئی ممالک نے کہا ہے کہ گویرنے اپنی حدیں پارکردی ہیں اورانہیں ایسے اقدامات کرنے سے گریزکرنا چاہئے۔ پاکستان، اردن، سعودی عرب اورترکی جیسے ممالک نے ایتمربن گویرکے الاقصیٰ مسجد جانے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ مغربی ایشیا کے سب سے حساس مقام کی دہائیوں پرانے انتظامت کی خلاف ورزی ہے۔ گویراس سے قبل بھی الاقصیٰ کا دورہ کرچکے ہیں اوراس کے لیے انہیں نہ صرف مسلم ممالک بلکہ مغربی ممالک کی جانب سے بھی تنقید کا سامنا کرنا پڑا ہے۔
مظاہرے کے دوران پولیس پر مار پیٹ کا الزام لگانے والی کیرالہ کی قانون کی…
پونم نے جمعرات کو اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک بیان جاری کرتے ہوئے لکھا، ’’کافی…
اتر پردیش اور بہار سمیت 17 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں میں ووٹر…
دہلی پولیس کی ڈی سی پی پی آر او نیہا یادو نے بتایا کہ این…
موبائل پر کال آتے ہی دکھائی دے گا کال کرنے والے کا نام، نئے نظام…
547 مقدمات درج، 182 کروڑ روپے سے زائد کی منشیات ضبط ہوئی ہیں اور منشیات…