قومی

ایمبولینس ڈرائیور رہ چکے ہیں Hindenburg Research کے فاؤنڈر اینڈرسن، فرم کی ایک رپورٹ سے ہل گئی اڈانی کی سلطنت

Hindenburg Research Vs Adani Group: ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ نے گوتم اڈانی کی قیادت والے گروپ کو بڑا جھٹکا دیا ہے۔ اس رپورٹ کے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئروں میں گراوٹ کا اثرایشیا کے سب سے امیر شخص گوتم اڈانی کی نیٹ ورتھ پر بھی پڑا ہے۔ فوبرس کے ریئل ٹائم بلینیئرس انڈیکس میں چوتھے مقام پر موجود گوتم اڈانی کھسک کر اب ساتویں مقام پرآگئے ہیں۔ رپورٹس کے مطابق، اڈانی گروپ کا مارکیٹ کیپٹلائزیشن محض دو دنوں میں 19 لاکھ کروڑسے نیچے جاکر 15 لاکھ کروڑ روپئے پرآگیا۔ اس طرح دو دنوں میں اڈانی گروپ کے مارکیٹ کیپٹلائزیشن میں 4 لاکھ کروڑ روپئے میں بھی بھاری بھرکم گراوٹ آئی ہے۔

ہنڈن برگ ریسرچ کی رپورٹ کے آنے کے بعد اڈانی گروپ کے شیئروں میں 20 فیصد تک کی گراوٹ آئی، جس کے بعد دلال اسٹریٹ میں ہنگامہ مچ گیا۔ یہ سب امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ کی ایک رپورٹ کے بعد ہوا، جس کا قیام سال 2017 میں ناتھن اینڈرسن نے کیا تھا۔

رائٹرس کی ایک رپورٹ کے مطابق، اینڈرسن نے یونیورسٹی آف کنکٹیکٹ سے انٹرنیشنل بزنس میں ڈگری حاصل کی۔ اس کے بعد انہوں نے ایک ڈیٹا کمپنی FactSet Research Systems Inc میں کام کیا۔ وال اسٹریٹ جرنل کو دیئے گئے ایک انٹرویو میں اینڈرسن نے بتایا تھا کہ وہ اسرائیل میں ایک ایمبولینس ڈرائیورکے طورپربھی کام کرچکے ہیں۔ انہیں بھاری دباؤ میں کام کرنا بے حد پسند ہے۔

اڈانی گروپ نے خارج کی رپورٹ

اڈانی گروپ امریکی ریسرچ فرم ہنڈن برگ کی رپورٹ کو بدنیتی پرمبنی قراردیا ہے۔ حال ہی میں گروپ کی طرف سے ایک بیان جاری کیا گیا تھا، جس میں کہا گیا کہ ہنڈن برگ ریسرچ نے (اڈانی) گروپ سے رابطہ کرنے یا حقائق پرمبنی میٹرکس کی تصدیق کئے بغیر رپورٹ شائع کی، جو چنندہ غلط اطلاعات، بے بنیاد اور بدنام کرنے والے الزامات کا ایک بدنیتی پرمبنی امتزاج ہے۔ اڈانی گروپ ہنڈن برگ کے خلاف قانونی کارروائی کی تیاری بھی کر رہا ہے۔

وہیں اڈانی گروپ کی قانونی کارروائی کی بات پر ہنڈن برگ نے اپنی رپورٹ کو صحیح بتاتے ہوئے کہا کہ اگر گروپ کو قانونی کارروائی کرنی ہے تو انہیں امریکہ میں قانونی کارروائی کرنی چاہئے۔ ساتھ ہی ہنڈن برگ کے ذریعہ جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ قانونی کارروائی کے دوران کئی دستاویزوں کا مطالبہ بھی کریں گے۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago