بین الاقوامی

Jerusalem: مشرقی یروشلم میں گولیباری میں آٹھ افراد ہلاک، 10 زخمی

Jerusalem: مشرقی یروشلم کی ایک بستی میں جمعہ کی شب فائرنگ کے نتیجے میں کم از کم آٹھ افراد ہلاک اور 10 زخمی ہو گئے۔ اسرائیل کی میگن ڈیوڈ ایڈوم ایمرجنسی سروس کے مطابق زخمیوں کا علاج کیا جا رہا ہے۔ ژنہوا نیوز ایجنسی کے مطابق، اسرائیلی میڈیا نے بتایا کہ حملہ ایک عبادت گاہ سے شروع ہوا اور محلے کی ایک گلی تک پھیل گیا۔

یہ واقعہ غزہ کی پٹی سے فلسطینی دہشت گردوں کی جانب سے اسرائیل پر راکٹ فائر کرنے کے چند گھنٹے بعد پیش آیا۔ راکٹ حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

یہ بھی پڑھیں- Palestine: اسرائیلی فوج نے بیت المقدس میں فلسطینی نوجوان کوکیا شہید

قبل ازیں جمعرات کے روز مقبوضہ مغربی کنارے میں جینن پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فورسز کے حملے میں ایک 61 سالہ خاتون سمیت نو فلسطینیوں کی ہلاکت کے بعد سے کشیدگی عروج پر ہے۔ اسرائیل نے کہا کہ یہ چھاپے ایک دہشت گرد اسکواڈ کو ناکام بنانے کے لیے کیے گئے جس نے اسرائیلیوں کے خلاف حملوں کا منصوبہ بنایا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

5 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

6 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

7 hours ago