قومی

Bharat Jodo Yatra: جموں وکشمیر میں بھارت جوڑو یاترا کو ملا محبوبہ مفتی کا ساتھ، راہل-پرینکا کو گلے لگا کر دکھایا پیار

Bharat Jodo Yatra in Jammu and Kashmir: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ اور پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی (پی ڈی پی) کی صدرمحبوبہ مفتی ہفتہ کے روز اننت ناگ ضلع میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی بھارت جوڑو یاترا میں شامل ہوئیں۔ چیرسو گاؤں میں ایک دن رکنے کے بعد راہل گاندھی نے ہفتہ کی صبح سری نگر کی طرف یاترا شروع کی۔ اونتی پورہ میں سابق وزیراعلیٰ اور ان کی بیٹی التجا مفتی یاترا میں شامل ہوئیں اور سینئر کانگریس لیڈر کے ساتھ چلیں۔ وہیں کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے پلوامہ ضلع کے لیتھ پورا میں یاترا کے دوران شرکت کی۔ پی ڈی پی سربراہ نے اس دوران راہل گاندھی اور پرینکا گاندھی کو گلے لگایا۔

افسران نے کہا کہ یاتر کے راستے میں سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔ جمعہ کے روز بھارت جوڑو یاترا جموں وکشمیر کے بنیہال میں روک دی گئی تھی۔ راہل گاندھی کی قیادت میں نکالی جا رہی اس یاترا سے متعلق کانگریس نے الزام لگایا تھا کہ یاترا میں سیکورٹی نہیں مل رہی ہے، جس کی وجہ سے یاترا روک دی گئی ہے۔

 

سیکورٹی میں خامی کا حوالہ دے کر روکی گئی تھی یاترا

جموں وکشمیر کے بنیہال میں بھارت جوڑو یاترا کے رکنے پر راہل گاندھی نے کہا کہ یاترا کے دوران پولیس کی جانب سے سیکورٹی نظام درہم برہم ہوگیا۔ ٹنل سے نکلنے کے بعد پولیس اہلکار نہیں نظرآئے۔ میرے سیکورٹی اہلکاروں نے کہا کہ ہم مزید نہیں چل سکتے۔ مجھے اپنی یاترا روکنی پڑی، باقی لوگ یاترا کر رہے تھے۔ ہجوم کو کنٹرول کرنا انتظامیہ کی ذمہ داری ہے۔ واضح رہے کہ بھارت جوڑو یاترا کو رامبن سے اننت ناگ تک جانا تھا۔ صبح 9 بجے بھارت جوڑو یاترا کی شروعات ہوئی تھی، لیکن یاترا کے بنیہال میں پہنچتے ہی روک دیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  Shashi Tharoor on BBC Documentary: بی بی سی ڈاکیومنٹری پر ششی تھرور کا بڑا بیان- گجرات فسادات پر بحث کرنے سے اب کوئی نہیں فائدہ نہیں

وہیں ہفتہ کے روز بھارت جوڑو یاترا سے متعلق کشمیر اے ڈی جی پی وجے کمار نے کہا، ‘ہم سیکورٹی فراہم کر رہے ہیں، سیکورٹی کے تمام انتظامات کر لئے گئے ہیں۔ بھارت جوڑو یاترا خوش اسلوبی سے چل رہی ہے۔ ٹریفک بھی ڈائیورٹ کردیا گیا ہے۔ کوئی پریشانی نہیں ہوگی۔ کل (جمعہ) کے روز سیکورٹی میں کوئی لاپرواہی نہیں ہوئی اور کئی لوگ واک تھان میں شامل ہوئے۔ کانگریس ذرائع نے کہا کہ یاترا ہفتہ کے روز سری نگر شہر کے باہری علاقوں میں پنتھا چوک پر اختتام کو پہنچے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Share of renewables in India’s energy mix to remain stable at 21 pc in FY25:ہندوستان کے انرجی مکس میں قابل تجدید ذرائع کا حصہ سال25 میں 21 فیصد پر مستحکم رہے گا

ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ "مجموعی توانائی کے مکس میں قابل تجدید ذرائع…

19 minutes ago

SportsForAll: دہلی میں 5واں اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن اسپانسرشپ پروگرام 2025 کا انعقاد، کئی اہم شخصیات نے کی شرکت

تقریب کے دوران، عہدیداروں نے اسپورٹس فار آل فاؤنڈیشن کے تعاون کی تعریف کی، جو…

26 minutes ago

Indian brands sustain momentum: ہندوستانی برانڈز 2025 کے لیے برانڈ فائنانس کی درجہ بندی میں اضافے میں رفتار کو برقرار رکھتے ہیں

ٹاٹا گروپ ہندوستان کا سب سے اعلیٰ درجہ کا برانڈ بننا جاری رکھے ہوئے ہے۔…

38 minutes ago

Deloitte India: مالی سال 2025 میں ہندوستان کی جی ڈی پی 6.5-6.8 فیصد رہنے کی توقع

اس ماہ کے شروع میں قومی شماریاتی دفتر (این ایس او) کے جاری کردہ پہلے…

1 hour ago

IDFC FIRST Bank نے RuPay UPI کریڈٹ کارڈ سبھی  کے لیے لانچ کیا

سیملیس UPI انٹیگریشن: پہلا EA₹N کریڈٹ کارڈ 60 ملین سے زیادہ UPI QR کوڈز پر…

2 hours ago

Servotech’s Revenue Grows By 315%: مالی سال 2025 کی تیسری سہ ماہی کے لیے Servotech کی آمدنی میں 315 فیصد اضافہ

کمپنی نے 31 دسمبر 2024 کو ختم ہونے والی سہ ماہی اور نو مہینے کے…

2 hours ago