قومی

اتراکھنڈ میں اجتماعی شادی کا جشن، جذباتی نظر آئے 21 نوشادی شدہ جوڑے، لوگوں نے دیا ایم ایل اے امیش کمار کو آشیرواد

اتراکھنڈ کے خان پور سے آزاد رکن اسمبلی امیش کمار نے آج 21 جوڑوں کی اجتماعی شادی منعقد کرائی۔ شادی کے دوران کئی جوڑے کافی جذباتی نظرآئے۔ خاص بات یہ ہے کہ ہندو اور مسلم دونوں مذہب کے لڑکوں اور لڑکیوں کی شادی کرائی گئی۔ اس کے علاوہ شادی شدہ جوڑے کو ان کے گھر کی ضروریات سامان اور بیڈ، صوفا اور الیکٹرانک سازوسامان تحفے میں دیئے گئے۔ اجتماعی شادی کے اس پروگرام کے دوران انعقاد کے آغاز سے ہی مقامی لوگوں نے بھی کافی تعداد میں اپنی حصہ داری بنائے رکھی۔ آج کی اجتماعی شادی میں 22 جوڑوں کی شادیاں ان کے مذہب کے مطابق ہونی تھی، لیکن 21 جوڑوں کی شادی ہوئی۔ اس تقریب میں عائشہ کا نکاح شاہ ویز سے ہونا تھا، لیکن ان کے قریبی رشتہ دار کا انتقال ہوجانے سے اس جوڑے کا نکاح نہیں ہوسکا ہے۔

اتراکھنڈ کے خان پورسے رکن اسمبلی امیش کمارکے اس کام کی تعریف ضلع سے لے کر سوشل میڈیا پر خوب ہو رہی ہے۔ شادی کی تصاویر کو لوگ اپنے پوسٹ پر لگا رہے ہیں اوران کے اس کام کی تعریف کر رہے ہیں۔ شادی ہری دوار کے خان پور میں پورے رسم ورواج کے ساتھ منعقد کیا گیا۔

اتراکھنڈ کے خان پور اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرنے والے امیش کمارکے خدمت خلق کے جذبہ کو سماج کے تمام لوگوں نے سراہا ہے۔ وہیں دولہا اور دلہن بنے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کے گھر والوں نے انہیں جی بھر کردعائیں دی ہیں۔ شادی کا یہ پروگرام اتراکھنڈ کے ہری دوار کے لکسر واقع چندن پیلیس میں منعقد کیا گیا تھا۔ خاص بات یہ ہے کہ شادی کے اس پروگرام میں الگ الگ مذہب کے لوگوں کی شادی ہو رہی ہے۔

اجتماعی شادی تقریب میں کرشمہ ہمراہ پرشانت، اجیتا ہمراہ اجیش، سواتی ہمراہ نکھل، پرینکا ہمراہ آشو، آشو ہمراہ سکرمپال، سواتی ہمراہ انکت، سواتی ہمراہ انکش، کومل ہمراہ راہل، پریتی ہمراہ ارجن، مانیکا ہمراہ سریندر، شیوانی ہمراہ آکاش، سونیا ہمراہ اویلاش، کاجل ہمراہ ملن، حسن جہاں ہمراہ سلیمان، فرمانی ہمراہ افضال، راکھی ہمراہ شبھم، شالو ہمراہ گگن، نور جہاں ہمراہ  پرویز، بھوریا ہمراہ انکت، انجم ہمراہ عثمان اورفرزانہ ہمراہ امجد آج رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے۔

سماجی خدمت سے ہے امیش کمار کا پرانا ناطہ

سال 2002 کے اتراکھنڈ اسمبلی انتخابات میں خان پور اسمبلی حلقہ سے آزاد امیدوار کے طور پر 44 سالہ امیش کمار نے جیت حاصل کی ہے۔ الیکشن کمیشن میں داخل انتخابی حلف نامے کے مطابق، ان کا پیشہ زراعت ہے اوروہ میڈیا ایڈوائزرہیں۔ امیش کمار گریجویٹ ہین اور تقریباً 9 کروڑ کی جائیداد کے مالک ہیں۔ امیش کمار اس سے پہلے بھی غریبوں اور ضرورتمندوں کی خدمت کرتے ہوئے آئے ہیں۔ بتایا جاتا ہے کہ ان کی اسی سماجی خدمت کی بدولت لوگوں کے درمیان ان کی مقبولیت دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ جہاں سماج کے معزز شخصیات نے ان کے اس کام کی سراہنا کی ہے۔ وہیں علاقے کے لوگوں میں شادی کا شاندار پروگرام منعقد کیا گیا ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

WTC Final 2025: ہندوستان کی ورلڈ ٹیسٹ چیمپیئن شپ فائنل کی راہ ہوئی مشکل، آسٹریلیا کو 0-4 سے ہرانا ہوگا

موجودہ صورتحال یہ ہے کہ اگر جنوبی افریقہ سری لنکا اور پاکستان کو 0-2 سے…

14 mins ago

Jharkhand Elections 2024: خواتین کو 2500 روپے، سلنڈر 450 روپے اور سرنا دھرم کوڈ… جھارکھنڈ کے انتخابات کے لیے آیا I.N.D.I.A. بلاک کا منشور

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سر پر ہیں۔ ایسے میں I.N.D.I.A نے آج اپنا انتخابی منشور…

27 mins ago

Jharkhand CBI Raid: جھارکھنڈ میں انتخابات سے پہلے سی بی آئی کی بڑی کارروائی: نیمبو پہاڑی علاقے میں 16 مقامات پر چھاپہ

جھارکھنڈ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے ملک کی سب سے بڑی جانچ ایجنسی سینٹرل بیورو…

1 hour ago

JIH welcomed the SC decision : یوپی مدرسہ ایجوکیشن ایکٹ کو برقرار رکھنے کا تاریخی فیصلہ خوش آئند:جماعت اسلامی ہند

یو پی مدرسہ ایکٹ کو برقرار رکھتے ہوئے ، سپریم کورٹ نے توثیق کردی ہے…

2 hours ago