-بھارت ایکسپریس
Tripura Assembly Election BJP First List Of Candidate: تریپورہ اسمبلی الیکشن 2023 کے لئے بی جے پی نے اپنے امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی ہے۔ پہلی فہرست میں 48 اسمبلی سیٹوں کے لئے امیدوارون کے ناموں کا اعلان کیا گیا ہے۔ فہرست جاری ہونے کے ساتھ ہی سابق وزیراعلیٰ بپلب کمار دیو کے الیکشن نہیں لڑنے کی قیاس آرائیوں پر مہر لگ گئی ہے۔
بی جے پی کی جانب سے جاری کی گئی پہلی فہرست میں سابق وزیراعلیٰ کا نام شامل نہیں ہے جبکہ ان کی سیٹ رہی بنمالی پور سے امیدوارکا اعلان کردیا گیا ہے۔ اس سیٹ سے بی جے پی کے ریاستی صدرراجیب بھٹا چاریہ الیکشن لڑ رہے ہیں۔ وزیراعلیٰ مانیکا ساہا کو ٹاؤن بورڈووالی اسمبلی سیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔ مرکزی وزیر پرتیما بھومک کا نام بھی فہرست میں شامل ہے۔ انہیں دھنپورسیٹ سے امیدوار بنایا گیا ہے۔
بی جے پی نے بنائے دو مسلم امیدوار
بی جے پی کی پہلی فہرست میں 2 مسلم امیدوار بھی شامل ہیں۔ باکس نگر سے تفضل حسین کو ٹکٹ دیا گیا ہے۔ وہیں، کیلا شہر سے محمد مبشرعلی کوامیدواربنایا گیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ یہ پہلی بار ہے کہ بی جے پی نے اسمبلی میں مسلم امیدوار بنایا ہے۔
بی جے پی کی حکومت
تریپورہ میں بی جے پی مسلسل دو بار سے اقتدار میں ہے، لیکن اس بار بی جے پی کے سامنے دو طرف سے گھیرا بندی ہوسکتی ہے۔ گزشتہ بار بی جے پی نے اکیلے دم پر اکثریت تو حاصل کرلیا تھا، لیکن اس کے سی پی ایم کے درمیان ووٹوں کے شیئرمیں محض سوا فیصد کا ہی فرق تھا۔ بی جے پی نے 2022 میں بپلب کمار دیو کو ہٹاکر مانک ساہا کو وزیراعلیٰ کی ذمہ داری سونپی تھی، لیکن یہ داؤں کتنا مفید ثابت ہوتا ہے، اس کا پتہ الیکشن میں ہی لگے گا۔
16 فروری کو ہوگی ووٹنگ
تریپورہ میں 60 سیٹوں والی اسمبلی کے لئے الیکشن کمیشن نے 18 جنوری کو تاریخوں کا اعلان کیا تھا۔ ریاست میں 16 فروری کو ووٹنگ ہونی ہے۔ 2 مارچ کو ووٹنگ ہوگی۔ تریپورہ اسمبلی کی مدت 22 مارچ کو جاری مکمل ہو رہی ہے۔ تریپورہ اسمبلی الیکشن کے لئے نوٹیفکیشن 21 جنوری کو جاری ہوگئی ہے۔ نامزدگی کی آخری تاریخ 30 جنوری ہے۔ 2 فروری تک نام واپس لیا جاسکے گا۔
-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…
اس کیس کی تحقیقات 2018 میں شروع کی گئی تھیں۔صالح ابو نابوت کے بیٹے عمر…
اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لیپڈ نے آرمی چیف کے اس اعلان کو بنیاد بناتے ہوئے…
دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…
سیف علی خان پر حملے کے معاملے پر مہاراشٹر کے نائب وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے…