قومی

AIMIM Chief Asaduddin Owaisi: اسدالدین اویسی نے راہل گاندھی کو بتایا ‘جنات’! وزیر اعظم مودی کو بھی کر دیا یہ بڑا چیلنج

Asaduddin Owaisi: آل انڈیا مجلس اتحاد المسلمین (اے آئی ایم آئی ایم) سربرا اسدالدین اویسی نے اپنے خطاب کے دوران وزیر اعظم نریندر مودی اور کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی پر جم کر تنقید کی ہے۔ انہوں نے ایک طرف راہل گاندھی کو ‘جنات’ بتاکر مذاق اڑایا تو وہیں دوسری طرف حیدرآباد کی لڑائی کے لئے وزیر اعظم مودی کو چیلنج کیا۔ انہوں نے کہا، ‘اگر لڑنا ہے تو حیدرآباد بنام مودی کی لڑائی کب ہوگی’؟ اسدالدین اویسی نے مزید کہا، ‘لڑائی نریندر مودی بنام حیدرآباد ہونا چاہئے۔ یہ مودی بنام سکندرآباد، مودی بنام عادل آباد، مودی بنام محبوب نگر، مودی بنام کریم نگر یا مودی بنام تلنگانہ ہونا چاہئے۔ جب یہ لڑائی ہوتی ہے، تو بی جے پی فکر مند ہوجاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ (وزیر اعظم نریندر مودی) یہاں ضرور آئیں گے اور لیلا کی نکتہ چینی کریں گے۔

اسدالدین اویسی نے مزید کہا کہ ان کی پارٹی وزیر اعظم مودی سے ان کے مضبوط علاقوں میں لڑے گی نہ کہ بی جے پی کے مضبوط علاقوں میں۔ انہوں نے کہا، ‘نہ تو وہ وزیر اعظم بننے کا خواب دیکھ رہے ہیں اور نہ ہی انہیں عہدے کی خواہش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا واحد مقصدغریبوں کے حقوق کو یقینی بنانا ہے، چاہے وہ ہندو ہوں، مسلم ہوں، دلت ہوں یا آدیواسی ہوں’۔

راہل گاندھی کو جنات بتاکر اڑایا مذاق

اسدالدین اویسی نے راہل گاندھی کے ‘ٹھنڈ سے ڈر نہیں لگتا’ اور “خود کو مار ڈالا ہے’ والے بیان کا ذکر کرتے ہوئے کہا، ‘یہ کانگریسی لیڈر 50 سال کے ہیں اور کہہ رہے ہیں کہ انہیں سردی سے ڈر نہیں لگتا۔ وہ کہہ رہے ہیں کہ انہوں نے سردی کو مار دیا ہے، جو بے چارہ سڑک پر سوتا ہے وہ سوچے گا کہ اس لیڈر کو کیا ہو گیا ہے، جو دعویٰ کر رہا ہے کہ اس نے خود کو مار ڈالا ہے۔ وہ دعویٰ کر رہا ہے کہ وہ نہیں ہے جو وہ ہے۔ تو کیا وہ ایک جنات ہیں’؟ اویسی نے کہا کہ جب لیڈر کہتے ہیں کہ انہوں نے خود کو مار ڈالا تو پھر یاترا میں کون تھا۔

یہ بھی پڑھیں:  Telangana CM KCR: تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ کے سی آر نے کہا- ‘بھارت بن جائے گا افغانستان، بی جے پی نے پلٹ وار کرتے ہوئے کہا- وزیر اعلیٰ کی طرح برتاؤ کریں

دراصل، بھارت جوڑو یاترا کے دوران راہل گاندھی سے ان کی ‘ٹی شرٹ اور ‘شبیہ’ سے متعلق سوال پوچھے گئے تھے، جس پر راہل گاندھی نے کہا تھا، ‘راہل گاندھی جو آپ کے دماغ میں ہیں، اسے انہوں نے مار دیا ہے’۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Maiya Samman Yojana: سی ایم وزیر اعلی ہیمنت سورین نے مائیہ سمان یوجنا کی رقم 14 لاکھ خواتین کے کھاتوں میں بھیجی، چیک کریں اکاؤنٹ

وزیر اعلیٰ نے ہزاری باغ، چترا، کوڈرما، بوکارو، دھنباد اور گرڈیہ کی 13 لاکھ 81…

8 hours ago

Unified Pension Scheme: مودی حکومت کا بڑا فیصلہ،یو پی ایس کے ذر یعہ ایسے بدلیں گے سرکاری ملازمین کی زندگی

پی ایم مودی نے اس بارے میں سوشل میڈیا پر پوسٹ کیا اور لکھا کہ…

9 hours ago

Bihar Crime News: بہار کے موتیہاری میں پولیس کو ملی بڑی کامیابی، 60 کلو چرس کے ساتھ دو اسمگلر کو کیا گرفتار

پولیس گرفتار اسمگلروں سے پوچھ گچھ کر رہی ہے اور یہ جاننے کی کوشش کر…

9 hours ago