Weather update:راجستھان میں لوگ سردی کی تباہ کاریوں سے پریشان ہیں۔ راجستھان کے کچھ حصوں میں ہفتہ کو کم سے کم درجہ حرارت میں زبردست گراوٹ آئی ہے رپورٹ کے مطابق، فتح پور منفی 3.5 ڈگری سیلسیس کے ساتھ سب سے سرد رہا، اس کے بعد چورو منفی 0.7 ڈگری اور بیکانیر 1.1 ڈگری رہا۔ محکمہ موسمیات نے بیکانیر، چورو، گنگا نگر، سیکر اور پیلانی میں سردی کی لہر کی وارننگ جاری کی ہے۔
اطلاعات کے مطابق ہنومان گڑھ میں کم سے کم درجہ حرارت 2.5 ڈگری اور جیسلمیر میں 3.9 ڈگری ریکارڈ کیا گیا۔ جمعہ تک، چورو میں کم سے کم درجہ حرارت 8.2 ڈگری ریکارڈ کیا گیا تھا، جو ہفتہ کو مائنس 0.7 پر آ گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں۔
اسی طرح فتح پور میں درجہ حرارت 7.5 ڈگری سے گھٹ کر منفی 3.5 تک پہنچ گیا ہے۔ جمعہ کی دوپہر تک پورے شمال مشرقی راجستھان میں سردی کی لہر کا اثر جاری تھا۔
جے پور، اجمیر، ناگور، سیکر، چورو، گنگا نگر، ہنومان گڑھ، بیکانیر، جیسلمیر، دوسہ سمیت کئی اضلاع میں تیز ٹھنڈی ہوائیں چلیں، جس کی وجہ سے ان شہروں کے کم سے کم درجہ حرارت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…