قومی

Weather Updates: شمالی ہندوستان کی ان ریاستوں میں ہوگی موسلادھار بارش، دہلی میں بڑھے گی گرمی، جانیں اپنی ریاست کا حال

Weather Updates: ملک بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق 9 اور 10 اگست کو کئی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں منگل 8 اگست کو موسم صاف رہے گا جس کے ساتھ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35 ڈگری سیلسیس اور کم سے کم درجہ حرارت 27 ڈگری سیلسیس رہنے کی امید ہے۔

اتر پردیش کے کئی اضلاع میں گزشتہ چند دنوں سے ہو رہی بارش کی وجہ سے موسم خوشگوار ہے۔ محکمہ نے منگل (8 اگست) کو ریاست کے کئی علاقوں میں بارش کا امکان ظاہر کیا ہے۔ اس کے علاوہ ریاست میں بارش کا سلسلہ 11 اور 12 اگست تک جاری رہے گا۔ بہار، مغربی بنگال اور سکم میں بھی اگلے تین دنوں کے دوران موسلادھار بارش ہو سکتی ہے۔

جاری کیا گیا یلو الرٹ

اتراکھنڈ میں موسلادھار بارش کی وجہ سے لوگوں کی زندگی اجیرن ہوگئی ہے۔ ندی نالوں میں تیزی آ رہی ہے۔ سیلابی پانی سڑکوں پر آگیا ہے۔ محکمہ موسمیات کی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے لوگوں کو ہوشیار رہنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ بارش کی وجہ سے ریاست کے دہرادون، ٹہری، پوڑی، نینیتال، چمپاوت، باگیشور اور پتھورا گڑھ کے لیے یلو الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- BJP is just trying to stop our good work: بی جے پی الیکشن جیت نہیں پائی تو دہلی میں چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ جمارہی ہے:اروند کجریوال

وہ مقامات جہاں موسلادھار بارش کے امکانات ہیں

آئی ایم ڈی کے مطابق، 9 اگست کو مغربی اتر پردیش میں موسلادھار بارش کا امکان ہے۔مدھیہ پردیش میں پچھلے کچھ دنوں سے بارش نہ ہونے کی وجہ سے درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے جس کی وجہ سے گرمی اور نمی میں اضافہ ہوا ہے۔ تاہم ریاست میں 15 اگست کے بعد ہی بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ جھارکھنڈ، شمالی چھتیس گڑھ، ہماچل پردیش، جموں و کشمیر، ساحلی کرناٹک، کیرلہ اور اڈیشہ میں بھی ہلکی سے درمیانی بارش ہوسکتی ہے۔ بنگال اور سکم میں بھی شدید بارش کا امکان ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Asian Para Games: ایشین پیرا گیمز، وزیر اعظم نریندر مودی نے بے بی سہانا کے تاریخی تمغے کو سراہا، بھارتی پیرا ایتھلیٹس کی تعریف

ایشین پیرا گیمز 2026 میں بھارتی تمغہ جیتنے والے کھلاڑیوں کو وزیر اعظم نریندر مودی…

4 hours ago

Marco Rubio India visit: ’ریفائننگ سپر پاور‘ بنا بھارت، امریکہ بھی معترف، تجارتی معاہدے پر امریکی وزیر خارجہ کا بڑا اشارہ

امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے بھارت کو ’ریفائننگ سپر پاور‘ قرار دیتے ہوئے توانائی…

5 hours ago

بی جے پی یوا مورچہ کی نئی ٹیم کا اعلان، یوپی کے نکھل اور ہرش وردھن کو ملی بڑی ذمہ داری، یہاں دیکھیں پوری فہرست

نکھل منی تیواری قومی نائب صدر اور ہرش وردھن سنگھ قومی جنرل سکریٹری مقرر کئے…

6 hours ago

Regime Change: راہل گاندھی کے ویتنام سے لوٹتے ہی ہوگا ’رجیم چینج‘، سنجے راوت کے بیان سے سیاسی ہلچل

رکن پارلیمنٹ سنجے راوت نے وجے دشمی کے موقع پر آر ایس ایس سربراہ موہن…

6 hours ago

مظفر نگر میں ایم بی بی ایس کی طالبہ کی خودکشی، ہاسٹل کے کمرے میں پھندے سے لٹکی ملی لاش

مظفرنگر کے بیگ راج پورمیڈیکل کالج ہاسٹل میں ایم بی بی ایس فائنل ایئرکی طالبہ…

6 hours ago