قومی

نیمچ کے کسان سینچائی سہولیات کا فائدہ حاصل کرکے پنجاب کے کسانوں کو چھوڑیں گے پیچھے: شیو راج سنگھ چوہان

مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ نیمچ ضلع سے گاندھی ساگر ڈیم اوردیگر وسائل سے ہر کسان کے کھیت تک پانی پہنچائیں گے۔ یہاں کے کسان پنجاب کے کسانوں کو پیچھے چھوڑیں گے۔ سابقہ حکومت نے گاندھی ساگرڈیم سے کسانوں کو مناسب آبپاشی دلوانے پر توجہ نہیں دی جبکہ یہ ناممکن کام نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ ان کے لغت میں کوئی لفظ نا ممکن نہیں ہے۔ جلد ہی ساڑھے تین ہزارکروڑ روپئے لاگت کی نیمچ -جاود آبپاشی اسکیم بھی شروع کی جائے گی۔  شیوراج  سنگھ چوہان آج نیمچ ضلع کے مناسا میں وکاس پرو کے تحت 1208 کروڑروپے کے رام پورہ مناسا عظیم مائیکرو پریشر آبپاشی پروجیکٹ کے بھومی پوجن سمیت مختلف تعمیری کاموں کے سنگ بنیاد اور افتتاحی تقریب کو خطاب کرر ہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ نیمچ-جاود آبپاشی اسکیم شروع کی جائے گی۔ تمام نگرپنچایتوں کو 3 کروڑروپئے کی رقم فراہم کی جائے گی۔ پہلی قسط کے طور پر ایک کروڑ روپے دیے جائیں گے۔ کالج کی عمارت رام پورہ مناسا میں تعمیرکی جائے گی۔ آبپاشی پروجیکٹ میں باقی رہ گئے گائووں کو جوڑا جائے گا۔ پروگرام میں اسمال میڈیم مائیکرو انڈسٹریز کے وزیر مسٹراوم پرکاش سکلیچا، ایم ایل اے مادھو مارو اوردلیپ سنگھ پریہار، سابق وزیرکیلاش چاولہ، مقامی عوامی نمائندے اور شہریوں کی بڑی تعداد موجود تھی۔ آج وکاس پرو کے تحت نیمچ ضلع کو متعدد سوغات حاصل ہوئی ہیں۔


وزیراعلیٰ چوہان نے کہا کہ ایک وقت تھا جب نیمچ ضلع کے لوگ بھوپال پہنچنے میں پورا دن لگاتے تھے۔ سڑکیں بھی معلوم نہیں تھیں۔ شہروں اور دیہاتوں میں بجلی نہیں تھی۔ اب حکومت نے ان تمام انتظامات کے ساتھ معاشرے کے تمام طبقات کی فلاح و بہبود کے لیے کام کیا ہے۔ حکومت کی اسکیموں اور پروگراموں کو عوام کا خاندان سمجھ کر چلایا جا رہا ہے۔
وزیر اعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ بیٹیوں کو بچانے کے لیے لاڈلی لکشمی یوجنا بنائی گئی تھی۔ بیٹی کی پیدائش سے لے کر شادی تک مسلسل رقم فراہم کی جاتی ہے۔ ریاست میں میونسپلٹی اور ضلع سمیت اداروں میں بہنوں کے لیے 50 فیصد ریزرویشن، وزیر اعلیٰ کنیا دان یوجنا، بہنوں کے نام پر جائیداد کی رجسٹریشن پر صرف ایک فیصد پریمیم کی فراہمی، وزیر اعلیٰ لاڈلی بہنا یوجنا کے نفاذ سے خواتین کی عزت میں اضافہ ہوا ہے۔ بیٹیوں اور بہنوں.وزیراعلیٰ مسٹر چوہان نے کہا کہ وہ خود کو 1.25 کروڑ بہنوں کا بھائی سمجھتے ہیں۔ لاڈلی بہنا یوجنا کے تحت بہنوں کو ماہانہ 3000 روپے دینے کا ہدف بھی پورا کیا جائے گا۔ اس اسکیم سے بہنوں کو عزت کے ساتھ جینے کا موقع ملتا ہے۔ بہنوں کو اب خاندان کی چھوٹی چھوٹی ضروریات کے لیے مجبور نہیں ہونا پڑے گا۔


شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں لاڈلی بہنا سینا یوجنا کے ارکان سماج کی بہنوں کو مختلف اسکیموں کا فائدہ فراہم کریں گے۔ بہنوں کی آمدنی 10,000 روپے ماہانہ تک بڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ آج خود امدادی گروپس کی بہنیںلکھپتی بن رہی ہیں۔ یونیفارم بنانے، غذائیت سے بھرپور خوراک کی فراہمی، نلکے کے پانی کی اسکیم چلانے کے بعد اب وہ ٹول ٹیکس کی وصولی کا کام بھی کرے گی۔ ریاست میں بہنوں کے مسائل کو دور کیا جائے گا۔ حکومت نے بدمعاشوں کوپھانسی پر لٹکانے اور ان کے گھروں پر بلڈوزر چلانے کا کام کیا ہے۔ شراب کی دکانوں کے قریب بنائے گئے احاطہ بند کر دیے گئے ہیں۔


انہوں نے کہا کہ بہنوں کو ڈیلیوری کے لیے 10,000 روپے کی مالی امداد دی جاتی تھی، جسے پچھلی حکومت نے بند کر دیا تھا۔ اسی طرح سنبل یوجنا اورخصوصی پسماندہ قبائل کے خاندانوں کو ملنے والی ایک ہزار روپے کی ماہانہ رقم بھی روک دی گئی۔ یہی نہیں، وزیر اعلیٰ کنیا دان یوجنا اور تیرتھ درشن یوجنا کے فنڈز بھی بند ہو گئے تھے۔ وز یراعلیٰ نے کہا کہ حکومت نے فصل بیمہ اسکیم کی رقم کو بھرنے اور کسان سمان ندھی کی رقم ادا کرنے کا کام کیا ہے۔ طلباء کواعلیٰ تعلیم کے لیے ٹیوشن فیس بھی فراہم کی جائے گی۔ طالب علموں کو دوسرے گاؤں میں اسکول جانے پر سائیکل کے لیے 4500 روپئے کی رقم دی جارہی ہے۔ اسی طرح طلبہ کو اسکوٹی فراہم کرنے کے لیے بھی پہل کی گئی ہے۔


وزیر اعلیٰ چوہان نے کہا کہ بجلی کے زیادہ رقم کے بلوں سے غریبوں کو تکلیف نہیں آنے دی جائیگی۔ گرانٹ پر ٹرانسفارمر یوجنا دوبارہ شروع کی جائے گی۔ ایک لاکھ عہدوں کی بھرتی کا کام ترقی پر ہے۔ پولس فورس میں6500بھرتیوں کے بعد2500نئی بھرتیوں ارو ریاست میں سرکار ی عہدوں پر50ہزار نئی بھرتیوں کا کام بھی کیاجائیگا۔ اس کے ساتھ ہی مہمان ٹیچروں کے مفادات کا بھی خیال رکھاجائے گا۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ 13 اگست سے وزیراعلیٰ سیکھو- کماؤ یوجنا شروع کی جارہی ہے ۔ وزیراعلیٰ ادھیم کرانتی یوجنا سے نوجوانوں کو قرض اورسود گارنٹی فراہم کرنے کا کام کیاجا رہاہے۔ وزیراعلیٰ چوہان نے پروگرام میں انن دوت یوجنا میں 7 گاڑیوں کا افتتاح کرکے ضرورت مندوں کو گاڑیوں کی چابیاں سونپی۔ وزیراعلیٰ چوہان نے ضرورت مندوںکو مختلف اسکیموں میں مستفید کرنے کے ساتھ ہی مختلف اشاعت کااجراء کیا۔ بہنوں کے ذریعہ وزیراعلیٰ کو ان کی فنکارانہ تصویر پیش کی گئی۔

 بھارت ایکسپریس۔

Bharat Express

Recent Posts

Sanatana dharma controversy: اودے ندھی اسٹالن کو سپریم کورٹ سے فروری تک ملی راحت،مقدمے کی منتقلی سے متعلق درخواست پر سماعت جاری

سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…

1 hour ago

IND vs AUS 1st Test Day 1: ٹیم انڈیا نے آسٹریلیائی کھلاڑیوں کو دن میں دکھائے تارے،40 رنز پر آدھی ٹیم لوٹی پویلین

آسٹریلیا کو ابھی تک  پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ‘فری کی ریوڑی چاہیے یا نہیں… دہلی کے لوگ طے کریں گے ‘، انتخابی مہم کی شروعات پر اروند کیجریوال کا بیان

کیجریوال نے کہا، 'وزیر اعظم مودی نے کئی بار کہا ہے کہ کیجریوال مفت ریوڑی…

3 hours ago

Sambhal Masjid News:سنبھل مسجد میں سروے کے معاملے میں مایاوتی کا پہلا ردعمل، نماز جمعہ سے قبل کہی یہ بات

 شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…

5 hours ago

Maharashtra Election 2024: مہاراشٹرا انتخابات کی گنتی سے قبل ادھو ٹھاکرے الرٹ، امیدواروں کو دی یہ ہدایت

ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…

5 hours ago