بھارت ایکسپریس۔
Sachin Tendulkar And Anjali Tendulkar: سابق ہندوستانی کرکٹر سچن تندولکر کی اہلیہ کا نام انجلی تندولکر ہے۔ دراصل، سچن تندولکراپنی اہلیہ انجلی تندولکر سے تقریباً 6 سال چھوٹے ہیں۔ تاہم کیا آپ دونوں ہائی پروفائل شخصیات کی لواسٹوری کے بارے میں جانتے ہیں؟ سچن تندولکراورانجلی تندولکرکی لواسٹوری کسی بالی ووڈ فلم سے کم نہیں ہے۔ سچن تندولراورانجلی تندولکرکی پہلی ملاقات ایئرپورٹ پرہوئی تھی۔ تب سچن تندولکر انگلینڈ سے واپس آئے تھے۔
دونوں نے 5 سال تک تقریباً ڈیٹ کیا
دراصل، سچن تندولکر انگلیںڈ سے واپس آئے تھے۔ وہیں، انجلی اپنی ماں کو ریسیو کرنے ایئرپورٹ گئی تھیں۔ دونوں پہلی نظرمیں ہی ایک دوسرے سے پیارہوگیا۔ انجلی میڈیکل اسٹوڈنٹ تھیں، وہ اپنی پڑھائی لکھائی میں کافی مصروف رہتی تھیں۔ اس وجہ سے انجلی کو کرکٹ سے کوئی مطلب نہیں تھا۔ حالانکہ سچن تندولکرکی زندگی میں آنے کے بعد انجلی نے کرکٹ کے بارے میں دلچسپی لینا شروع کیا۔ بہرحال، اس ملاقات کے بعد سچن تندولکر اور انجلی میں تقریباً 5 سال تک ایک دوسرے کوڈیٹ کیا۔ اس کے بعد دونوں نے شادی کرنے کا فیصلہ کیا۔
24 مئی 1995 کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے
بہرحال، سچن تندولکر اورانجلی نے 24 مئی 1995 کو سات پھیرے لئے۔ اس کے بعد 12 اکتوبر 1997 کو بیٹی سارہ کی پیدائش ہوئی۔ جبکہ 24 ستمبر 1999 کو بیٹے ارجن کی پیدائش ہوئی۔ اس طرح سچن تندولکراور انجلی کے 2 بچے ہیں۔ ارجن تندولکرنے آئی پی ایل 2023 میں اپنا ڈیبیو کیا۔ ارجن تندولکرآئی پی ایل میں روہت شرما کی قیادت والی ممبئی انڈینس کی نمائندگی کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ ڈومیسٹک کرکٹ میں گوا کے لئے کھیلتے ہیں۔
بھارت ایکسپریس۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…