قومی

BJP is just trying to stop our good work: بی جے پی الیکشن جیت نہیں پائی تو دہلی میں چور دروازے سے اقتدار پر قبضہ جمارہی ہے:اروند کجریوال

دہلی آرڈیننس بل  کے  راجیہ سبھا سے پاس ہو نے کے بعد  دہلی کے سی ایم اروند کیجریوال ردعمل سامنے آچکا ہے ۔ انہوں  نے کہا کہ ان لوگوں نے دیکھا ہے کہ دہلی میں عام آدمی پارٹی کو ہرانا بہت مشکل ہے۔ بی جے پی کو عام آدمی پارٹی سے لگاتار چار انتخابات میں شکست ہوئی ہے۔ جب انہیں لگا کہ عام آدمی پارٹی کو ہرانا مشکل ہے تو انہوں نے چور دروازہ سے ایسا کیا۔ پی ایم نریندر مودی مغرور ہو گئے ہیں۔ سی ایم کجریوال نے الزام لگایا کہ پی ایم مودی سپریم کورٹ کے حکم کو نہیں مان رہے ہیں۔ عوام نے صاف کہہ دیا تھا کہ مرکز کو دہلی میں مداخلت نہیں کرنی چاہئے، لیکن پی ایم عوام کی بات بھی نہیں سننا چاہتے۔

سی ایم کجریوال نے کہا کہ امت شاہ نے پارلیمنٹ میں کہا کہ ہمارے پاس قانون پاس کرنے کی طاقت ہے۔ آپ کو عوام کے لیے کام کرنے کی طاقت دی گئی  ہے، ان کے حقوق چھیننے کی نہیں۔وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ میں جو کچھ بھی کرتا ہوں اس میں دہلی کے لوگ میرا ساتھ دیتے ہیں اور انہوں نے مجھے الیکشن جیت کر اپنا تعاون دکھایا ہے۔ بی جے پی صرف ہمارے اچھے کام کو روکنے کی کوشش کر رہی ہے، وہ ترقیاتی کاموں میں رکاوٹ ڈال رہی ہے۔ مجھے کام کرنے سے روکنے کی کوشش کر رہے ہیں، اس بار عوام انہیں کوئی سیٹ نہیں جیتنے دیں گے۔

انہوں  نے کہا کہ اس قانون میں لکھا ہے کہ دہلی میں اوپر سے نیچے تک جتنے بھی دہلی سرکار کے ملازمین ہیں ، ان تمام کیلئے ہر قسم کی پالیسی مرکزی سرکار بنائے گی۔ ملک کا وزیراعظم بیٹھ کر یہ کام کرے گا کہ دہلی کا کون چپراسی کون فائل اٹھائے گا، کہاں ٹرانسفر ہوگا۔ یہ لوگ ایسا اس لئے کررہے ہیں چونکہ گزشتہ 8 سالوں میں جو شاندار کام کیے ہیں ، ان سے وہ دیکھا نہیں جارہا ہے۔ ان سے وہ کام نہیں ہورہا ہے ۔ 30-30 سال سے گجرات میں ان کی سرکار ہے ۔ گجرات کو تباہ کردیا، ہریانہ میں 20 سال سے سرکار ہے،وہاں تباہی لادی، منی پور میں ان کی سرکار ہے ، وہاں آگ ہی آگ ہے۔ امت شاہ نے کہا یہ کجریوال جھگڑا بہت کرتا ہے۔ میں اسکول بناتا تو یہ روکاوٹ ڈالتے ہیں ، میں محلہ کلنک بناتا ہوں ،یہ روکاوٹ ڈالتے ہیں ، پھر کہتے ہیں یہ جھگڑتے بہت ہیں ، جب آپ روکاوٹ ڈالیں گے  تو ہم عوامی بھلائی کیلئے آپ لڑیں گے اور لڑتے رہیں گے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

3 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

4 hours ago