قومی

Maharashtra Politics: آدتیہ ٹھاکرے نے دیا بڑا بیان ‘ہم خود کو اپوزیشن نہیں، خود کو آئندہ آنے والی حکومت سمجھتے ہیں’

Maharashtra Politics: مہاراشٹر میں ادھو ٹھاکرے گروپ کے لیڈر اور سابق وزیر آدتیہ ٹھاکرے نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ میں واپسی کو لے کر بڑا بیان دیا ہے۔ آدتیہ ٹھاکرے نے کہا ہے کہ ہم خود کو اپوزیشن نہیں سمجھتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم آنے والی حکومت ہیں۔ آدتیہ ٹھاکرے جو مہاوکاس اگھاڑی حکومت میں وزیر تھے، نے کہا کہ کوئی بھی ان کی آواز عوام سے نہیں چھین سکتا۔ سپریم کورٹ نے بھی یہی کہا ہے۔ وائناڈ کو اس کی آواز واپس مل گئی ہے۔

آدتیہ ٹھاکرے (ادھو ٹھاکرے دھڑے کے رہنما) نے کہا- “ہم خود کو اپوزیشن نہیں سمجھتے، ہم خود کو اگلی حکومت سمجھتے ہیں۔ I.N.D.I.A لوک سبھا 2024 کا الیکشن جیتنے جا رہا ہے۔ پوری قوم پارلیمنٹ میں راہل گاندھی کا استقبال کر رہی ہے، انہوں نے کہا کہ” ہمیشہ کہتے رہے ہیں کہ جسے عوام نے منتخب کیا ہے اس کا حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ وئناڈ کو پارلیمنٹ میں اپنی آواز واپس ملی ہے۔

سپریم کورٹ نے سزا پر لگائی تھی روک

واضح رہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے سزا پر روک لگانے کے بعد کانگریس لیڈر راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کر دی گئی ہے۔ سپریم کورٹ کے 4 اگست 2023 کو دیئے گئے فیصلے کا حوالہ دیتے ہوئے، لوک سبھا سکریٹریٹ نے پیر کو ایک نوٹیفکیشن جاری کیا، جس میں کیرلہ کی وائناڈ لوک سبھا سیٹ سے راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال کردی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Rahul Gandhi: راہل گاندھی کی پارلیمنٹ کی رکنیت بحال، سپریم کورٹ جانے کی تیاری میں تھی کانگریس، 4 جولائی کو سزا پر لگی تھی روک

مارچ 2023 میں، گجرات کی ایک عدالت نے راہل گاندھی کو 2019 میں ایک انتخابی ریلی میں مودی کنیت کے بارے میں بیان دینے پر دو سال قید کی سزا سنائی تھی۔ سزا سنائے جانے کے اگلے ہی دن لوک سبھا سکریٹریٹ نے پارلیمنٹ کی رکنیت منسوخ کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا تھا۔ راہل گاندھی 2019 کے انتخابات میں کیرلہ کے وائناڈ پارلیمانی حلقے سے جیتے تھے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Cheque Bounce Case: چیک باؤنس معاملہ میں سپریم کورٹ نے راجپال یادو کا پاسپورٹ جاری کرنے کا دیا حکم

سماعت کے دوران راجپال یادو کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ اداکار کو ایک…

11 minutes ago

New Delhi Railway Station: نئی دہلی ریلوے اسٹیشن پر کئی ٹرینوں کے پلیٹ فارم تبدیل، وندے بھارت، سوَتنترتا سینانی اور شرم جیوی سمیت متعدد ٹرینیں شامل

تہواروں کے دوران بڑھتی ہوئی بھیڑ اور سکیورٹی انتظامات کو مدنظر رکھتے ہوئے نئی دہلی،…

1 hour ago

Bollywood Actor Imran Khan: اداکار عمران خان کو 28 اکتوبر تک ہندوستان چھوڑنے کا نوٹس، 10 اکتوبر کو احتجاج میں ہوئے تھے شامل

عمران خان کے معاملے میں اوورسیز سٹیزن آف انڈیا (او سی آئی) کارڈ کا موضوع…

3 hours ago

Iran US Crisis: ایران کے ساتھ جنگ جلد ختم ہو جائے گی، توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے آئے گی گراوٹ: ٹرمپ کا نیا دعویٰ

امریکی صدر نے دعویٰ کیا کہ امریکہ نے آبنائے ہرمز پر مکمل کنٹرول حاصل کر…

4 hours ago