قومی

Weather Update: پہاڑوں سے میدانی علاقوں تک موسلادھار بارش، آئی ایم ڈی نے ان ریاستوں کے لیے جاری کیا الرٹ!

Weather Update: ملک میں مانسون کے فعال ہونے کے ساتھ ہی کئی ریاستوں میں بارش ہو رہی ہے۔ ہماچل پردیش اور اتراکھنڈ سمیت شمالی ہندوستان کے بڑے حصوں میں بارش کی وجہ سے معمولات زندگی متاثر ہوئی ہے، جب کہ آسام میں سیلاب کی صورتحال بدستور سنگین ہے۔ اتراکھنڈ میں مانسون ٹوٹ کر برس رہا  ہے۔ ندیوں میں تیزی ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران لینڈ سلائیڈنگ اور ملبے کی وجہ سے ریاست بھر میں سینکڑوں سڑکیں بند ہو گئی ہیں۔ ریاست میں اگلے 24 گھنٹوں کے لیے شدید بارش کا ریڈ اور اورینج الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

پہاڑی علاقوں کے علاوہ میدانی علاقوں میں بھی موسلادھار بارش ہو رہی ہے۔ کماؤں سے گڑھوال تک ہر ضلع میں بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے بارش کے لیے ریڈ الرٹ جاری کر دیا ہے۔ پوڑی اور رودرپریاگ سمیت کماؤں کے 6 اضلاع کے اسکولوں میں تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ نینی تال میں ہفتہ کی رات اور اتوار کو شدید بارش کی وارننگ جاری کی گئی ہے۔ عوام الناس کو خبردار کیا گیا ہے کہ وہ چوکس رہیں اور دریاؤں اور نالوں سے دور رہیں۔ غیر ضروری سفر نہ کرنے کی بھی اپیل کی گئی ہے۔

دہلی میں محکمہ موسمیات نے ہلکی بارش کے ساتھ ابر آلود آسمان کی پیش گوئی کی ہے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 33 ڈگری سیلسیس کے آس پاس رہنے کا امکان ہے۔ بہار میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ہونے والی موسلادھار بارش کی وجہ سے ریاست کے ندی نالوں کے بہاؤ میں تیزی آگئی ہے، جب کہ کوسی سمیت کئی ندیوں کی پانی کی سطح مختلف مقامات پر خطرے کے نشان سے تجاوز کر گئی ہے۔ بہار کے لیے محکمہ موسمیات نے 8 جولائی تک موسلادھار بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔

ہفتہ کو اتر پردیش کے کئی اضلاع میں موسلادھار بارش ہوئی۔ راجدھانی لکھنؤ میں شام کو موسلا دھار بارش ہوئی۔ بارش کے باعث سڑکوں پر طویل ٹریفک جام رہا۔ یوپی کے مرادآباد، رام پور، بریلی، لارم پور، شراوستی، بہرائچ، لکھیم پورکھیری، سیتا پور، بجنور، امروہہ، پیلی بھیت، شاہجہاں پور اور آس پاس کے علاقوں میں موسلادھار بارش کو لے کر الرٹ جاری کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Kulgam Encounter Update: کشمیر میں سیکورٹی فورسز نے 4 ملی ٹینٹوں کو کیا ہلاک، ابھی بھی جاری ہے انکاؤنٹر

آئی ایم ڈی نے کہا کہ 7-8 جولائی کو شدید بارش کے حالات میں کمی اور شمال مشرقی راجستھان میں ایک یا دو مقامات پر بھاری بارش کا امکان ہے۔ اس کے بعد مشرقی راجستھان میں 9 سے 10 جولائی تک بارش کی سرگرمیاں (راجستھان میں بارش کا الرٹ) پھر سے بڑھنے کا امکان ہے۔ اسی طرح مغربی راجستھان کے بیکانیر ڈویژن میں اگلے 2-3 دنوں تک دوپہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور طوفان کا امکان ہے۔ جودھ پور ڈویژن کے مشرقی اور شمالی حصوں میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

مدھیہ پردیش کے بھینڈ، مورینا، جنوبی بیتول، بالاگھاٹ اور سنگرولی میں بجلی گرنے کے ساتھ تیز بارش کا امکان ہے۔ اس کے علاوہ شمالی بیتول، پانڈھرنا/پنچ، سیونی، منڈلا، گوالیار، شیوپور کلاں/کونو، ریوا، مؤگنج، سدھی میں ہلکی گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

UP Hospital: یوپی کے اسپتالوں میں آئے گی بڑی تبدیلی،جھانسی حا دثہ کے بعد ایکشن موڈ میں نائب وزیر اعلی بر جیش پاٹھک

اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…

12 minutes ago