Weather Update: ملک بھر میں بارش کے بعد اس وقت موسم خوشگوار ہے۔ اس کے ساتھ ہی درجہ حرارت میں بھی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ دارالحکومت دہلی میں پیر کو رات بھر کی بارش کے بعد لوگوں کو گرمی سے راحت ملی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق منگل (17 اکتوبر) کو بھی کئی ریاستوں میں بارش کا امکان ہے۔ آئی ایم ڈی کا کہنا ہے کہ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو اور کیرلہ میں بھاری سے بہت بھاری بارش کا امکان ہے۔
پیر (16 اکتوبر) کو دارالحکومت دہلی کے کچھ حصوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش ہوئی، جس کی وجہ سے موسم خوشگوار ہو گیا۔ پی ٹی آئی ایجنسی کے مطابق، دہلی میں آج ہواؤں کی وجہ سے پارہ 30.5 ڈگری سیلسیس تک گر گیا، جو سیزن کے اوسط سے تین ڈگری کم ہے۔ نوئیڈا، اندرا پورم، جنوبی دہلی اور مشرقی دہلی کے کچھ حصوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش ریکارڈ کی گئی۔
اسکائی میٹ ویدر کے نائب صدر مہیش پلاوت نے ‘X’ پر ایک پوسٹ میں کہا، “دہلی اور این سی آر پر شدید گرج چمک اور بارش کے بادل نظر آرہے ہیں۔ موسلادھار بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے…. خیال رکھیں۔ ایک اور پوسٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہلکی بارش اور ٹھنڈی ہواؤں کی وجہ سے دہلی کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت پانچ ڈگری سیلسیس گر گیا ہے۔ پنجاب اور ہریانہ سمیت کئی میدانی علاقوں میں بارش کے بعد فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے۔
ان ریاستوں میں موسلادھار سے بہت زیادہ بارش کی توقع
محکمہ موسمیات نے ملک کے شمال مغربی علاقوں میں آج بارش کا سلسلہ جاری رہنے کی پیش گوئی کی ہے۔ اگلے 24 گھنٹوں کے دوران تمل ناڈو اور کیرلہ میں موسلادھار بارش جاری رہنے کی توقع ہے۔ اتراکھنڈ کے چاردھام سمیت اونچائی والے علاقوں میں اچھی برف باری کے بعد بدری ناتھ، کیدارناتھ، گنگوتری اور یمنوتری دھام میں برف باری کی وجہ سے کم از کم درجہ حرارت صفر سے نیچے پہنچ گیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی دیگر تمام اضلاع میں بارش کا یلو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
-بھارت ایکسپریس
مہاراشٹر کے تشدد سے متاثرہ پربھنی کا دورہ کرنے کے بعد لوک سبھا میں اپوزیشن…
سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو نے آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت کے…
ونود کامبلی نے 1991 میں ہندوستان کے لیے ون ڈے کرکٹ میں ڈیبیو کیا تھا۔…
رام بھدراچاریہ نے اس موقع پر رام مندر کے حوالے سے کئی اہم باتیں کہی…
راشٹریہ لوک دل کے سربراہ اورمرکزی وزیرجینت چودھری نے پارٹی لیڈران پرسخت کارروائی کی ہے۔…
دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…