بھارت ایکسپریس۔
وزیراعظم مودی نے گوگل کے سی ای او سندر پچائی سے بات کی۔
نئی دہلی: وزیراعظم مودی نے پیر کے روزگوگل کے سی ای اوسندرپچائی سے بات کی۔ اس دوران پی ایم مودی اورسندرپچائی نے ہندوستان میں الیکٹرانکس مینوفیکچرنگ ماحولیاتی نظام کی توسیع پرتبادلہ خیال کیا۔ اس کے علاوہ، سندرپچائی نے وزیراعظم مودی کو ہندوستان میں گوگل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔
دراصل، پی ایم مودی نے گوگل اورالفابیٹ کے سی ای او سندر پچائی کے ساتھ ورچوئل بات چیت کی۔ اس دوران پی ایم مودی نے ہندوستان میں کروم بوکس بنانے کے لئے ایچ پی کے ساتھ گوگل کی شراکت کی تعریف کی۔
وزیر اعظم مودی نے گوگل کے 100 زبانوں کے اقدام اور اے آئی ٹولزکو ہندوستانی زبانوں میں دستیاب کرانے کی کوششوں کی تعریف کی۔ انہوں نے گڈ گورننس کے لئے گوگل کو اے آئی ٹولز پر کام کرنے کی بھی ترغیب دی۔ اس کے علاوہ، وزیر اعظم نے گاندھی نگر میں گجرات انٹرنیشنل فنانس ٹیک سٹی میں گلوبل فن ٹیک آپریشن سینٹر کھولنے کے گوگل کے منصوبے کا خیر مقدم کیا۔
گوگل کے منصوبوں کے بارے میں دی گئی معلومات
اس کے ساتھ سندر پچائی نے پی ایم مودی کو گوگل پے اور یوپی آئی کی طاقت اور رسائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہندوستان میں مالیاتی شمولیت کو بہتر بنانے کے گوگل کے منصوبوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ انہوں نے ہندوستان کی ترقی کی راہ میں حصہ ڈالنے کے لیے گوگل کے عزم پر بھی زور دیا۔
بھارت ایکسپریس۔
ریلائنس انڈسٹریز کے شیئرز میں زبردست تیزی کے نتیجے میں کمپنی کی مارکیٹ ویلیو میں…
کمپنی کے منصوبے کے مطابق نئے گرائنڈنگ پلانٹس کے ذریعے مغربی خطے میں 15.5 ایم…
امرتسر نارتھ کے رکنِ اسمبلی کنور وجے پرتاپ سنگھ نے پنجاب اسمبلی کے اسپیکر کلتار…
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کا یہ مقدمہ رام پور میں ’مولانا محمد علی جوہر ٹرسٹ‘…
نیوزی لینڈ میں وراٹ کوہلی نے اب تک مجموعی طور پر 11 ون ڈے میچ…
کینیڈا کے ساتھ تجارتی مذاکرات کے حوالے سے ٹرمپ نے کہا کہ دونوں ممالک کے…