قومی

Weather Today: شمالی ہندوستان میں بدلا موسم کا مزاج، 9 ستمبر تک ان ریاستوں میں ہوگی موسلا دھار بارش

Weather Today: گرمی اور چلچلاتی دھوپ سے عوام کو ریلیف ملے گا۔ موسم کا مزاج بدلنا شروع ہوگیا ہے اور بارش ایک بار پھر شروع ہونے والی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آئندہ تین روز تک ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ خلیج بنگال میں کم دباؤ کا علاقہ بننے کی وجہ سے 6 ستمبر سے 9 ستمبر کے درمیان اتر پردیش، مدھیہ پردیش، مغربی بنگال، جنوبی ہندوستان اور شمال مشرقی ریاستوں میں شدید بارش ہوسکتی ہے۔ آئی ایم ڈی نے کہا کہ کم دباؤ کا علاقہ جنوبی اوڈیشہ اور شمالی آندھرا پردیش کے درمیان ساحل سے دور واقع ہے۔ محکمہ نے کہا کہ اس کے اثر سے اوڈیشہ میں تیز بارش، گرج چمک اور بجلی گرنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ مغربی بنگال میں آسمانی بجلی اور طوفان کی وجہ سے 6 سے 7 ستمبر کے دوران مغربی بنگال میں ہلکی یا درمیانی شدت کی بارش ہوسکتی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اوڈیشہ، جھارکھنڈ اور انڈمان اور نکوبار میں شدید بارش کے امکانات ہیں۔ اس کی وجہ سے اوڈیشہ کے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہونے اور شہری علاقوں میں ٹریفک جام ہونے کی وارننگ دی گئی ہے۔

یوپی، ایم پی اور راجستھان میں 9 ستمبر تک موسلادھار بارش کا امکان

مغربی اتر پردیش میں 6 ستمبر تک اور مشرقی اتر پردیش میں 6 اور 7 ستمبر تک گرج چمک کے ساتھ تیز بارش کے امکانات ہیں۔ اس کے علاوہ، محکمہ موسمیات نے مشرقی راجستھان میں 7 اور 9 ستمبر کو اور اتراکھنڈ میں 8 اور 9 ستمبر کو ہلکی بوندا باندی سے درمیانی اور بھاری بارش کی پیش گوئی کی ہے۔ مدھیہ پردیش اور چھتیس گڑھ میں بھی لوگوں کو اگلے تین دن تک گرمی سے راحت ملے گی۔ 6 سے 9 ستمبر کے دوران بارش سے موسم خوشگوار رہے گا۔ آئی ایم ڈی نے شدید بارش کی بھی وارننگ دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- جامعہ ملیہ اسلامیہ کی وائس چانسلر اپنی مدت کار کے آخری دنوں میں کیوں ہوگئیں تنازعہ کا شکار، مڈل اسکول کے ٹیچر حارث الحق کو برخاست کئے جانے کی کیا ہے وجہ؟

شمال مشرقی ریاستوں میں 9 ستمبر تک برسیں گے بادل

شمال مشرقی ریاستوں میں بھی 9 ستمبر تک بارش کی پیش قیاسی کی گئی ہے۔ آسام اور میگھالیہ میں 8 اور 9 ستمبر کے دوران اور ناگالینڈ، منی پور، میزورم اور تریپورہ میں 7 سے 9 ستمبر کے دوران بارش متوقع ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago