-بھارت ایکسپریس
Weather Alert: دہلی این سی آر میں موسم روز بدل رہا ہے،موسم نے ایک بار پھر کروٹ بدلی ہے، دہلی این سی آر میں لو گوں کو بارش سے راحت تو مل گئی ہے لیکن ٹھنڈسے نہیں،دہلی این سی آر میں کہرے کی وجہ سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑرہا ہے، دہلی، یوپی سمیت شمالی ہندوستان کی کئی ریاستوں میں بارش کی وجہ سے سردی بڑھ گئی ہے۔ بعض علاقوں میں جاری سردی کی لہر نےنے لوگوں کو کانپنے پر مجبور کردیا ہے۔
دہلی ایئرپورٹ پر کہرے کی چادر چھائی ہوئی ہے، اس کے مدنظر مسافروں کے لئے الرٹ جاری کیا گیا ہے، مسافروں سے گزارش ہے کہ پرواز کی تازہ معلومات کے لے متعلقہ ایئرلائن سے رابطہ کریں۔
دھند کا اثر فروری کے پہلے ہفتے تک دیکھا جا سکتا ہے۔ منگل کو آسمان صاف رہنے کا امکان ہے اور 20-30 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی۔ 5 فروری تک زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 20-22 ڈگری اور کم سے کم درجہ حرارت 8 سے 12 ڈگری کے درمیان رہنے کے امکان ہیں ۔
سری نگر ہوائی اڈے سے کئی پروازیں منسوخ
شدید برف باری کے باعث کشمیر کا دیش اور دنیا کے دیگر حصوں سے زمینی اور فضائی رابطہ منقطع ہو گیا ہے۔ سری نگر ہوائی اڈے سے روانہ ہونے والی کئی پروازیں منسوخ کر دی گئیں۔ سری نگر جموں قومی شاہراہ کو ٹریفک کے لیے بند کر دیا گیا۔
اے این آئی سے بات کرتے ہوئے، ہندوستان کے محکمہ موسمیات کے نمائندے نریش نے کہا، “پہاڑی علاقوں میں مسلسل برف باری کا اثر میدانی علاقوں میں نظر آئے گا، جس کی وجہ سے آنے والے دنوں میں درجہ حرارت گر سکتا ہے۔” ۔ دہلی اور این سی آر سمیت آنے والے دنوں میں درجہ حرارت میں 2 سے 3 ڈگری کی کمی ہو سکتی ہے جس کی وجہ سے سردی بڑھ سکتی ہے۔
فصلوں کو نقصان پہنچا
دوسری جانب راجستھان کے راجسمند میں ژالہ باری سے فصلوں کو نقصان پہنچا ہے۔ مقامی کسانوں نے بتایا کہ 2 دنوں سے مسلسل بارش ہو رہی ہے اور اولے بھی بہت گرے ہیں۔ جس سے فصل تباہ وبرباد ہونے کے ساتھ ساتھ کافی نقصان بھی ہواہے۔ کسانوں نے حکومت سے مدد کی درخواست بھی کی ہے۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…