-بھارت ایکسپریس
مدھیہ پردیش کے وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ دین، دکھیوں، کمزور اور ضرورت مند لوگوں کی خدمت کے لئے سوامی نارائن ادارہ وقف ہے، عوام کی خدمت ہی نارائن سیوا کے خیال کو واضح کررہی ہے۔ اجین میں شیوگیان موتی لال آئی ہاسپٹل کی تعمیرمیں اس ادارے سے متعلق ملک وبیرون ملک کے مداحوں کا خصوصی تعاون ملا ہے۔ میں ان کا شکرگزار ہوں۔ یہاں جدید مشینوں اورآلات سے تجربہ کارڈاکٹروں کی ٹیم آنکھوں کے مریضوں کا علاج کرے گی، جس سے مالوا اورنماڑ کے لوگوں کو خصوصی طور پرعالمی سطح کی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان اجین میں شیوگیان موتی لال آئی ہاسپٹل کی افتتاحی تقریب کو وزیراعلیٰ کی رہائش گاہ کے دفتراحاطے میں واقع سمتوا بھون سے ورچوئل طور پر ریلی کو خطاب کررہے تھے۔ سوامی نارائن آشرم وڑتال کے ذریعہ تعمیرکئے گئے آنکھوں کے اسپتال کا افتتاح وزیراعلیٰ کے ذریعہ بھوپال سے اورمرکزی وزیرداخلہ امت شاہ کے ذریعہ نئی دہلی سے ورچوئل طور پرکیا گیا۔
اُجّین میں بنائے گئے اسپتال کے احاطے میں منعقدہ پروگرام میں ریاست کے ہائرایجوکیشن کے وزیرڈاکٹر موہن یادو، ایم پی انیل فیروزیا، اُجین کے میئرمکیش ٹنٹ وال، سابق وزیرپارس جین، وڑتال دھام پیٹھادھپتی آچاریہ راکیش پرساد جی مہاراج اورعوامی نمائندے موجود تھے۔
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ 2016 میں سوامی نارائن سنستھا نے اجین میں ایک عظیم الشان مندر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔ ادارے کو یہاں اسپتال کی ضرورت کا علم ہوا تو یہ فیصلہ تبدیل کردیا گیا اور 15 کروڑ روپئے کی لاگت سے اس اسپتال کی تعمیرکی گئی۔ کملیش بھٹ اورڈاکٹرعلپنا بھٹ نے اسپتال کی تعمیرکے لئے اپنی قیمتی زمین تنظیم کوعطیہ کی۔ آج کے دور کے ان شخصیات کا عطیہ قابل تعریف ہے۔ تنظیم سے وابستہ ہندوستان اور بیرون ملک کے عقیدت مندوں کی طرف سے فراہم کردہ تعاون بھی قابل ستائش ہے۔ یہ تنظیم روحانی، سماجی اورثقافتی شعور بیدارکرنے کے ساتھ معاشی تفاوت کو دورکرنے کی سمت کام کر رہی ہے۔
مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اجین کی اہمیت کا ذکرکرتے ہوئے کہا کہ ادارے کے ذریعہ قائم کئے گئے اسپتال سے علاقے کے لوگوں کو فائدہ ہوگا۔ صحت مند معاشرہ کی تعمیر میں سوامی نارائن تنظیم کا تعاون بہت اہم ہے۔ ادارہ تعلیم اورنشے کی لت کو ختم کرنے کے میدان میں قابل ذکرکام کر رہا ہے۔ مرکزی حکومت، عام آدمی کومعیاری طبی سہولیات باآسانی فراہم کرنے کے لئے ہرسطح پر کام کرنے کے لئے پابند عہد ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ شیو راج سنگھ چوہان کے ذریعہ ایم بی بی ایس کی تعلیم ہندی میں کرانا قابل تعریف ہے۔ اجین میں شری مہاکال مہالوک کا قیام اوراس کی شاندار آستھا کی بحالی میں مددگار ہوگی۔
پروگرام میں شیو گیان موتی لال آئی ہاسپٹل کی تعمیر کے لئے امریکہ کے رمیش بھائی پٹیل اورسدگن بھائی پٹیل کا خصوصی شکریہ ادا کیا گیا۔ اسپتال میں عالمی معیارکے آپریشن تھیٹرزاور لیبزدستیاب ہوں گی جبکہ غریب مریضوں کو مفت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔
-بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…