-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین اویپندر رائے نے بی جے پی ایم پی ڈاکٹر نشی کانت دوبے سے ملاقات کی۔
بھارت ایکسپریس کے چیئرمین، ایم ڈی اورایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے پیرکے روزبی جے پی کے سینئرلیڈراورجھارکھنڈ کی گوڈا لوک سبھا سیٹ سے رکن پارلیمنٹ ڈاکٹرنشی کانت دوبے سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے بی جے پی رکن پارلیمنٹ کو’بھارت ایکسپریس‘ کے مقصد ’ستیہ، ساہس، سمرپن‘ سے واقف کرایا اور’بھارت ایکسپریس‘ کا وژن دستاویز پیش کیا۔ ’بھارت ایکسپریس‘ کے ایڈیٹران چیف اوپیندر رائے نے اس دوران بی جے پی ایم پی کو جلد ہی لانچ ہونے والے اپنے نیوز چینل ’بھارت ایکسپریس‘ کی افتتاحی تقریب (یکم فروری) میں بطور مہمان مدعو کیا۔
اس کے علاوہ انہوں نے بی جے پی کے سینئرلیڈر ڈاکٹرنشی کانت دوبے کو اپنی کتابیں ’ہستکشیپ‘ اور’نظریہ‘ کی کاپیاں بھی پیش کیں۔ اس دوران بی جے پی کے سینئرلیڈر ڈاکٹر نشی کانت دوبے نے سینئرصحافی کی باتوں کو غور سے سنا اور بھارت ایکسپریس کو اپنی نیک خواہشات پیش کیں۔
اوپیندررائے کی قیادت میں یکم فروری کو ’بھارت ایکسپریس‘ نیوز چینل لانچ ہونے جا رہا ہے۔ اوپیندر رائے صحافت کی دنیا کا جانا پہچانا نام ہیں اوراب ان کے 25 سالوں کی طویل صحافتی زندگی کے تجربوں کی جھلک ‘بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک’ کے ذریعہ دیکھنے کو ملے گی۔
بھارت ایکسپریس نیوز نیٹ ورک اردو، ہندی اورانگریزی میں عوام تک سبھی خبریں پہنچائے گا۔ اوپیندررائے کی کوشش ہے کہ میڈیا گروپ کے سبھی پلیٹ فارم کو وقت کے لحاظ سے وائبرینٹ بناتے ہوئے صحافت کے بنیادی اقدار کو بھی زندہ رکھا جائے۔ لہٰذا ٹی وی کے ساتھ ساتھ اخباراورڈیجیٹل میں خبروں کے سبھی پہلوؤں پر زور دیا۔
-بھارت ایکسپریس
دھوکہ دہی معاملے کی تفتیش کے دوران سکیش کا نام بالی ووڈ کی کئی اداکاراؤں…
گلین فلپس نے 49 گیندوں پر 107 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کھیلی۔ مائیکل بریسویل…
اپنے خطاب میں امیت شاہ نے کانگریس رہنما راہل گاندھی اور سماج وادی پارٹی کے…
مرکزی وزیر ماحولیات بھوپیندر یادو نے آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی سمیت پورے…
معاہدے سے 2 ارب سے زیادہ لوگوں پر مشتمل وسیع بازار تشکیل پانے کی امید،…
وزیر اعظم نریندر مودی دو روزہ دورے پر گجرات میں ہیں۔ دورے کے پہلے دن…