-بھارت ایکسپریس
Amritpal Singh Supporters Protest: پنجاب کے امرتسر کے اجنالا میں ’وارث پنجاب ڈے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ اور پولیس میں جھڑپ ہوئی۔ اس کے بعد امرت پال سنگھ کے حامیوں نے اجنالا تھانے کو گھیر کر قبضہ کرلیا۔ ایسے میں پنجاب پولیس بے بس نظرآئی۔ دراصل ایک نوجوان سے مارپیٹ کے الزام میں امرت پال سنگھ کے قریبی معاون لوپریت طوفان سنگھ کو پولیس نے گرفتار کیا تھا۔ امرت پال سنگھ اور ان کے حامی لوپریت طوفان کو چھوڑنے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔ پنجاب پولیس نے اس معاملے سے متعلق ایس آئی ٹی کی تشکیل کی ہے۔ ساتھ ہی امرت پال سنگھ کے گرفتار ساتھی لوپریت طوفان کو فی الحال رہا کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
ساتھ ہی امرت پال سنگھ کے حامیوں کے مطالبات کے آگے جھکتے ہوئے پولیس نے جمعرات کے حادثہ کا معاملہ نہ درج کرنے کا بھروسہ دیا ہے۔ امرتسر کے ایس ایس پی ستندر سنگھ نے کہا ہے کہ امرت سنگھ گروپ نے کیس سے متعلق ثبوت دیئے ہیں۔ اس کے علاوہ امرتسر کے پولیس کمشنر جسکرن سنگھ نے کہا، ‘ابھی جو ایف آئی آر ہوئی ہے، اس کی وجہ سے یہ لوگ یہاں آئے اور انہوں نے ہمیں گرفتار شخص (لوپریت طوفان) کی بے گناہی کا ثبوت دیئے ہیں۔ ایس آئی ٹی کی تشکیل کی گئی ہے اور وہ اس معاملے کی جانچ کرے گی’۔
امرت پال سنگھ نے انتظامیہ کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ صرف ایک سیاسی مقصد سے ایف آئی آر درج کی گئی۔ اگروہ ایک گھنٹے میں معاملے کو منسوخ نہیں کرتے ہیں، تو آگے جو کچھ بھی ہوگا، اس کے لئے انتظامیہ ذمہ دارہوگا… انہیں لگتا ہے کہ ہم کچھ نہیں کرسکتے، اس لئے یہ احتجاجی مظاہرہ ضروری تھا۔ ’وارث پنجاب ڈے‘ کے سربراہ امرت پال سنگھ نے کہا کہ پولیس اہلکاروں کے زخمی ہونے کی جھوٹی خبرپھیلائی جا رہی ہے۔ سچ تو یہ ہے کہ وہ گرنے کے بعد زخمی ہوئے۔ حقیقت میں ہمارے 12-10 لوگوں کو چوٹیں آئی ہیں۔ 24 گھنٹے کے اندر طوفان سنگھ کو رہا کیا جانا چاہئے۔ ہم 24 گھنٹے بھی انتظار نہیں کریں گے۔
یہ بھی پڑھیں: Punjab: اندرا گاندھی کی طرح امت شاہ کو بھی چکانی ہوگی قیمت، خالصتان حامی امرت پال کی کھلی دھمکی
اندرا گاندھی نے بھی ایسا ہی کیا تھا: امرت پال
امرت پال سنگھ نے کہا کہ ہم خالصتان کے مطالبے کو بے حد پُرامن طریقے سے آگے بڑھا رہے ہیں۔ اس نے کہا، ‘وزیرداخلہ امت شاہ نے کہا تھا کہ خالصتان تحریک کو نہیں بڑھنے دیں گے۔ میں نے کہا تھا کہ اندرا گاندھی نے بھی ایسا ہی کیا تھا اور اگر آپ ایسا کرتے ہیں تو آپ کو نتائج بھگتنے ہوں گے۔ اگر وزیر داخلہ ‘ہندو راشٹر’ کا مطالبہ کرنے والوں سے یہی کہتے ہیں تو میں دیکھوں گا کہ کیا وہ وزیرداخلہ بنے رہتے ہیں’۔ اس کے پہلے بھی امرت پال سنگھ نے دھمکی دیتے ہوئے کہا تھا، ‘جو اندرا کے ساتھ ہوا وہی آپ کے ساتھ بھی کرسکتے ہیں’۔
-بھارت ایکسپریس
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…
دہلی میں عام آدمی پارٹی کی حکومت اورنوکرشاہی پر کنٹرول سے متعلق کئی موضوعات پر…
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…