قومی

National Minority Commission on Darul Uloom Deoband: دارالعلوم دیوبند کے ’داڑھی‘ والے سرکلر سے متعلق ہنگامہ، اقلیتی کمیشن نے دیا یہ ردعمل

معروف اسلامی تعلیمی ادارہ دارالعلوم دیوبند ایک بار پھرسرخیوں میں ہے۔ اطلاعات کے مطابق، دارالعلوم دیو بند نے داڑھی کاٹنے والے طلبا کے خلاف کارروائی کی ہے۔ ایسے میں اس معاملے پرجم کر ہنگامہ آرائی شروع ہوگئی ہے۔ اس معاملے میں اقلیتی کمیشن کی بھی انٹری ہوگئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ’داڑھی‘ نہ رکھنے والے طلبا کا مدرسے سے اخراج (داخلہ منسوخ) کرنے کے فیصلے کے بعد اقلیتی کمیشن نے کارروائی کرنے کا ارادہ کیا ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ کمیشن اس سلسلے میں سنجیدگی سے غور کر رہا ہے۔ حالانکہ اقلیتی کمیشن کی جانب سے دارالعلوم دیوبند کے اس اندرونی مسئلے پر کارروائی یا جانچ کتنا درست ہے، یہ دیکھنے والی بات ہوگی۔

قومی اقلیتی کمیشن کی رکن کماری سید شہزادی نے اشارہ دیا ہے کہ اگر اس سلسلے میں قومی اقلیتی کمیشن کو کوئی شکایت ملتی ہے تو ہم اس سلسلے میں قدم اٹھائیں گے۔ انہوں نے یہ اشارہ باغپت میں دیا ہے، جہاں انہوں نے حکومت کی جانب سے اقلیتوں سے متعلق چلائی جا رہی اسکیموں کا جائزہ بھی لیا۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی موجودہ حکومت ‘سب کا ساتھ، سب کا وشواس’ کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے۔ اگرایک تعلیمی ادارے کے ذریعہ ایسا فرمان جاری کیا جاتا ہے تو اس پر طلبا کی شکایت کو دیکھیں گے۔ اگراقلیتی طلبا اس سے متعلق شکایت کرتے ہیں تواقلیتی کمیشن اس پرمیٹنگ کرے گا اورجو صحیح فیصلہ ہوگا، لیا جائے گا۔ انہوں نے واضح طور پر کہا کہ اقلیتی کمیشن اس لئے بنایا گیا ہے کہ تاکہ اقلیتوں کے مفاد کا تحفظ کیا جاسکے۔

دارالعلوم دیوبند نے دیا تھا یہ فیصلہ

حال ہی میں دارالعلوم دیوبند کے ذریعہ مدارس کے لئے ایک گائڈ لائنس جاری کی گئی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ مدرسے میں تعلیم حاصل کرنے والے جو طالب علم داڑھی نہیں رکھے گا یا کٹوائے گا، اسے داخلہ نہیں ملے گا۔ اسی کے بعد اس معاملے نے طول پکڑلیا ہے اوربیان بازی شروع ہوگئی ہے۔ وہیں اب قومی اقلیتی کمیشن اس فیصلے پر ایکشن لینے کے موڈ میں ہے۔ قومی اقلیتی کمیشن کی رکن کماری سید شہزادی نے کہا کہ اگرمدرسے کا کوئی بھی طالب علم اس کی شکایت کمیشن سے کرتا ہے تو اس پر کمیشن میٹنگ کرکے فیصلہ لے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ طالب علم کی شکایت کے بعد وہ متعلقہ ضلع کے کلکٹراورایس پی سے پورے معاملے کی رپورٹ طلب کرے گا اور اسی کے بعد فیصلہ لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:  Jammu and Kashmir: کشمیر میں دہشت گردانہ سازشوں پر لگ گیا بریک! وزیراعظم مودی اور امت شاہ کو ملی بڑی کامیابی

اقلیتی منصوبوں سے متعلق جانکاری کی

باغپت کلکٹریٹ آڈیٹوریم میں منعقد کی گئی میٹنگ میں کماری سید شہزادی نے وزیراعظم کے ذریعہ چلائے جا رہے اقلیتوں کے فلاح وبہبود سے متعلق اسکیموں کی  جانکاری لی۔ انہوں نے کہا ہے کہ اسکیموں کا جائزہ لیا جائے گا اوررپورٹ انتظامیہ کو دستیاب کرائی جائے گی۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Supreme Court: حکومت ہر نجی جائیداد پر قبضہ نہیں کر سکتی، سپریم کورٹ کا تاریخی فیصلہ

چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…

1 hour ago

Donald Trump vs Kamala Harris: ڈونلڈ ٹرمپ یا کملا ہیرس، کس کی جیت ہوگی بھارت کے لیے فائدے مند؟

ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…

3 hours ago