قومی

S Jaishankar On Pakistan: دہشت گردی کی پرورش کرنے والا ملک کبھی خوشحال نہیں ہوسکتا… پاکستان کو وزیر خارجہ جے شنکر نے دکھایا آئینہ

وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے جمعرات کو پاکستان کا بالواسطہ طور پر ذکرکرتے ہوئے کہا کہ کوئی بھی ملک اپنی پریشانیوں سے باہر نہیں نکل سکتا اور خوشحال نہیں ہوسکتا، اگر اس کی ‘بنیادی انڈسٹری’ دہشت گردی ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ کیا ہندوستان مصیبتوں کا سامنا کر رہے اپنے پڑوسی ملک کی مدد کرے گا، ایس جے شنکر (S Jaishankar) نے کہا کہ دہشت گردی ہندوستان-پاکستان تعلقات (India-Pakistan Relations) کا بنیادی موضوع ہے، جس سے کوئی بچ نہیں سکتا ہے اور ‘ہم بنیادی مسائل سے انکار نہیں کرسکتے ہیں’۔

 وزیرخارجہ کے ذریعہ یہاں منعقدہ ایشیا اقتصادی مکالمہ (Asia Economic Dialogue) میں انہوں نے کہا، ‘کوئی بھی ملک کبھی بھی مشکل صورتحال سے باہر نہیں نکل سکتا اور ایک خوشحال طاقت نہیں بن سکتا، اگر اس کی بنیادی انڈسٹری دہشت گردی ہے۔’ انہوں نے مزید کہا، ‘اگر مجھے کوئی بڑا فیصلہ لینا ہے، تو میں یہ بھی دیکھوں گا کہ عوام کا جذبہ کیا ہے۔ میں سب سے پہلے نبض ٹٹولوں گا کہ میرے لوگ اس کے بارے میں کیا محسوس کرتے ہیں۔ اورمجھے لگتا ہے کہ آپ کو اس کا جواب معلوم ہے’۔

اقتصادی بحران میں پھنس رہا پاکستان

واضح رہے کہ پاکستان غیرملکی قرض ادا کرنے میں چوک کے امکانات کے ساتھ سنگین اقتصادی بحران میں پھنستا ہوا نظرآرہا ہے۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کے ذریعہ پیر کے روز شیئر کئے گئے اعدادوشمار کے مطابق، پاکستان کا چالو کھاتہ کا خسارہ جنوری میں  90.2  فیصد گھٹ کر 0.24  ارب ڈالر رہ گیا، جو گزشتہ سال اسی ماہ میں 2.47 ارب ڈالر تھا۔ ادائیگیوں کے توازن کے بحران اورامپورٹ کی پابندیوں نے ملک کو ادائیگیوں کے نادہندگی کے دہانے پر پہنچا دیا ہے۔

‘ڈان’ اخبار نے پیر کے روز بتایا کہ دسمبر کے 0.29 ارب ڈالر کے مقابلے میں گھاٹے میں 16.55 فیصد کی کمی آئی ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ پاکستان، سری لنکا کی طرح اقتصادی بحران کے قریب پہنچ رہا ہے اور گہرے قرض میں ڈوبے افریقی ملک بھی چین کے لئے ایک طرح کا بحران بن رہے ہیں۔ قرض چوک سے چین کو بھی پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے، جس کی اقتصادی صورتحال سستی کا سامنا کر رہی ہے۔

پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ آصف نے اتوار کو ایک حیران کن تبصرہ میں کہا کہ پاکستان پہلے ہی ادائیگی سے متعلق چوک کرچکا ہے۔ انہوں نے کہا، ‘آپ جان گئے ہوں گے کہ پاکستان دیوالیہ ہو رہا ہے یا ادائیگی چوک کا سامنا کر رہا ہے۔ ایسا ہوچکا ہے۔ ہم ایک دیوالیہ ملک میں رہ رہے ہیں’۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

3 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

46 minutes ago

15 دن سے مردہ خانے میں پڑی لاش ،تدفین کے لیے سپریم کورٹ تک قانونی لڑائی ، جانئے پورا معاملہ

سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…

2 hours ago