-بھارت ایکسپریس
IND vs AUS T20 WC Semifinal: آئی سی سی خواتین ٹی-20 عالمی کپ 2023 کے پہلے سیمی فائنل میں آسٹریلیائی ٹیم نے ہندوستانی خواتین کرکٹ ٹیم کو 5 رنوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنالی۔ آسٹریلیائی ٹیم کی جیت کے بعد ٹیم انڈیا کا خواب چکنا چور ہوگیا۔ آسٹریلیا کے 173 رنوں کے ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے ہندوستانی ٹیم 8 وکٹ کے نقصان پر 167 رن بناسکی۔ آسٹریلیائی ٹیم سیمی فائنل میں جیت کے ساتھ خطاب جیتنے کے بے حد قریب پہنچ گئی ہے۔
آسٹریلیائی خواتین ٹیم کی کپتان میگ لیننگ نے ہندوستان کے خلاف ٹاس جیت کر بلے بازی کا فیصلہ کیا اور 4 وکٹ کے نقصان پر 172 رن بنائے۔ رینوکا سنگھ کے آخری اوور میں 18 رن بناکر لیننگ نے اپنی ٹیم کو 172 رنوں تک پہنچا دیا۔ وہیں 173 رنوں کے ہدف کا پیچھا کرنے اتری ہندوستانی ٹیم کی شروعات اچھی نہیں رہی۔ اوپننگ کرنے آئی شیفایل (9) رن بناکر میگن شٹ کا شکار بنیں جبکہ اسمرتی مندھانا (2) گارڈنر کی گیند پرآؤٹ ہوگئی۔ وہیں یاستیکا بھاٹیہ 4 رن بناکر رن آؤٹ ہوگئیں۔ اس کے بعد جیمیما اور کپتان ہرمن پریت نے تیزی سے رن بنائے اور 10 اوور کے اختتام تک ٹیم کا اسکور 3 وکٹ کے نقصان پر 93 رن پہنچا دیا۔ جیمیما نے گراؤنڈ کے چاروں طرف شاٹ لگائے اور 24 گیندوں پر طوفانی 43 رنوں کی اننگ کھیلی۔
آسٹریلیا نے بنائے تھے 172 رن
اس سے قبل، آسٹریلیا کی طرف سے ہیلی اور مونی نے تیز شروعات دلائی۔ حالانکہ 52 رنوں کے اسکور پر ہیلی کے طور پر آسٹریلیا کو پہلا جھٹکا لگا۔ انہیں رادھا یادو کی گیند پر رشا نے اسٹمپ کیا۔ وہیں بیتھ مونی نے 54 رنوں کی اننگ کھیلی۔ مونی کو شکھا پانڈے نے پویلین کی راہ دکھائی۔ جبکہ ایش گارڈنر (31) کو دیپتی شرما نے پویلین بھیجا۔ ہندوستان کی طرف سے شکھا پانڈے نے 2 وکٹ حاصل کئے جبکہ رادھا یادو اور دیپتی شرما نے ایک ایک وکٹ حاصل کئے۔
-بھارت ایکسپریس
اس سے قبل 22 مارچ کو الہ آباد ہائی کورٹ کی لکھنؤ بنچ نے یوپی…
چیف جسٹس نے کہا کہ آج کے معاشی ڈھانچے (نظام)میں نجی شعبے کی اہمیت ہے۔…
ایس پی چیف نے لکھا کہیں یہ دہلی کے ہاتھ سے لگام اپنے ہاتھ میں…
ڈی وائی چندرچوڑ نے کہا کہ وزیراعظم ایک بہت ہی نجی تقریب کے لیے میرے…
چند روز قبل بھی سلمان خان کو جان سے مارنے کی دھمکی موصول ہوئی تھی۔…
ٹرمپ یا کملا ہیرس جیتیں، دونوں ہندوستان کو اپنے ساتھ رکھیں گے۔ کیونکہ انڈو پیسیفک…