بھارت ایکسپریس۔
بی جے پی لیڈراورپیلی بھیت کے رکن پارلیمنٹ ورون گاندھی نے جمعرات کو پیلی بھیت کی عوام کوخط لکھا ہے۔ انہوں نے ایکس پرپوسٹ کئے گئے خط میں لکھا، بھلے ہی کوئی قیمت چکانی پڑے، آپ کی خدمت کرتا رہوں گا۔ بی جے پی نے اس بارپیلی بھیت سے ورون گاندھی کو ٹکٹ نہیں دیا ہے۔ پارٹی نے ان کی جگہ جتن پرساد کوامیدواربنایا ہے۔ پیلی بھیت میں پہلے مرحلے کے تحت ووٹنگ ہوگی۔ یہاں پر19 اپریل کو ووٹ ڈالے جائیں گے۔ بدھ کو پرچہ نامزدگی داخل کرنے کا آخری دن تھا۔ یہ عمل ختم ہونے کے بعد یہ بھی واضح ہوگیا کہ ورون گاندھی پیلی بھیت سے آزاد امیدوارکے طورپرالیکشن نہیں لڑیں گے۔ دراصل، بی جے پی سے ٹکٹ کٹنے کے بعد ورون گاندھی سے متعلق کئی طرح کی قیاس آرائیاں کی جارہی تھیں۔
جذباتی ہوگئے ورون گاندھی
ورون گاندھی نے خط کی شروعات بڑے ہی جذباتی اندازمیں کیا۔ انہوں نے لکھا، ’آج جب میں یہ خط لکھ رہا ہوں، تو بے شماریادوں نے مجھے جذباتی کردیا ہے۔ مجھے وہ 3 سال کا چھوٹا سا بچہ یاد آرہا ہے جو اپنی ماں کی انگلی پکڑکر1983 میں پہلی بارپیلی بھیت آیا تھا، اسے کہاں معلوم تھا کہ ایک دن یہ سرزمین ان کی کرم بھومی اوریہاں کے لوگ اس کا پریواربن جائیں گے۔‘
انہوں نے مزید لکھا، ’میں خود کو خوش قسمت مانتا ہوں کہ مجھے سالوں پیلی بھیت کی معززعوام کی خدمت کرنے کا موقع ملا۔ محض ایک رکن پارلیمنٹ کے طورپرہی نہیں، بلکہ ایک شخص کے طورپربھی میری پرورش اورمیری ترقی میں پیلی بھیت سے ملے آدرش، سادگی اورمہربانی کا بہت بڑا حصہ ہے۔‘
’پیلی بھیت کی نمائندگی کرنا بڑا اعزاز‘
پیلی بھیت سے رکن پارلیمنٹ رہنے کو ورون گاندھی نے خود کی زندگی کا سب سے بڑا اعزاز بتایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ کا نمائندہ ہونا میری زندگی کا سب سے بڑا اعزاز رہا ہے اورمیں نے ہمیشہ اپنی پوری صلاحیت سے آپ کے مفاد کے لئے آوازاٹھائی ہے۔ ایک رکن پارلیمنٹ کے طور پرمیری مدت بھلے ہی ختم ہو رہی ہو، لیکن پیلی بھیت سے میرا رشتہ آخری سانس تک ختم نہیں ہوسکتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ رکن پارلیمنٹ کے طورپرنہیں، تو بیٹے کے طورپرصحیح، میں پوری زندگی آپ کی خدمت کے لئے پابند عہد ہوں اورمیرے دروازے آپ کے لئے ہمیشہ پہلے جیسے ہی کھلے رہیں گے۔ میں سیاست میں عام آدمی کی آوازاٹھانے آیا تھا اورآج آپ سے یہی آشیرواد مانگتا ہوں کہ ہمیشہ یہ کام کرتا رہوں۔ بھلے ہی اس کی کوئی بھی قیمت چکانی پڑے۔
بھارت ایکسپریس۔
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…