قومی

ہماری صدا ٹرسٹ کے اوج فلک شکشھا سینٹر میں طلبہ و طالبات کے لئے افطار کا انعقاد

ہماری صدا ٹرسٹ کے ذریعہ چلنے والے اوج فلک شکشھا سینٹرمیں مدن پورکھادرجے جے کالونی میں افطارپارٹی کا انعقاد کیا گیا۔ اس افطارپارٹی میں علاقے کے پڑھنے والوں ان تمام طلبہ و طالبات کو مدعوکیا گیا تھا۔ خاص طورسے جو سینٹرپرپڑھنے آتے ہیں اوران لوگوں کو بھی کیا جوکسی عذرکی وجہ سے نہیں آتے ہیں۔ ہماری صدا ٹرسٹ کے بانیوں کا پہلے دن یہ ہدف رہا ہے کہ بچوں کو خوشگوارماحول دیا جائے، جہاں وہ خود ڈیسیزن میکربنے چنانچہ اسی کے پیشِ نظراس افطار پارٹی میں افطاروطعام کے لئے جواشیاء درکارتھیں اس کے تعین اورخریداری میں نویں درجہ سے لے کربارہویں درجہ کے طالبات کو یہ ذمہ داری دی گئی۔ الحمد للہ ان بچیوں نے اہم رول ادا کیا اوربحسن خوبی اس کوادا گیا اوراس پروگرام کوایک کامیاب پروگام بنایا۔ ہماری صدا ٹرسٹ کے بانی محمد ارشاد عالم کے علاوہ رام ناتھ گوئنکا ایوارڈ یافتہ صحافی اوردِی کوئنٹ ڈیجیٹل پورٹل میں ایگزیکیٹوایڈیٹرشاداب معیزی اورفری لانس فکشن رائٹرآلوک شرما کوبطور مہمان شرکت کی۔

 افطارکے بعد طلبہ و طالبات سے خطاب کرتے ہوئے آلوک شرما نے کہا کہ بچوں کو تعلیم میں کامیاب ہونے کے لیے گول سیٹ کرنا ہوگا، ایجوکیشن میں کامیاب ہونا آسان نہیں ہے۔ انہوں بچوں کو تعلیم کی اہمیت کو، روزہ رکھنے کا مثال دے کر سمجھانے کی کوشش کی، مثلا روزے دار سحری کھانے کے بعد سے لیے کر شام تک کچھ بھی نہیں کھاتا، خدا کی عبادت کرتا ہے، غریبوں کی مدد کرتا ہے، افطار کے وقت اپنے پڑوسی کو افطار بھیجواتا ہےاور اپنے روزے کو اچھے طریقے سے مکمل کرنے کی کوشش کرکے خدا کی خوشنودی حاصل کرنے کی کوشش کرتا ہے۔ بالکل اسی طرح جب آپ اپنی پڑھائی کے لئے فوکس و کنسنٹریٹ رہنے کی کوشش کریں گے تو کامیابی آپ کے قدیم چومے گی، آپ کو بھٹکانےکے آپ کے آپ پاس کافی اشیاء موجود ہے۔

صحفافی شاداب معیزی نے طلبہ وطالبات سے گفتگوکرتےہوئے کہا کہ آپ کے پاس کافی ایکسپرٹ آتے ہیں اورمشورے دیتے ہیں اورایک سامع کی حیثیت سے آپ لوگ بغورسماعت کرتے ہیں۔ صحافی ہونے کے ناتے ہم لوگ خبریں لکھتے ہیں اورکہانیاں لکھتے ہیں۔ آپ لوگ قلم کا استعمال کیجئے اورکہانی لکھئے، دن چریہ لکھنے کی عادت ڈالیئے، جب آپ اس کو لکھنا شروع کریں گے اس کے ذریعہ سے آپ کا اعتماد بحال ہوگی اوردھیرے دھیرے آپ ایک کہانی کو کئی طرح سے لکھنا شروع کردیں گے۔ انہوں نے گفتگو کے دوران بچوں سے کہا کہ آپ لوگ خوش قسمت ہیں کہ اس سینٹرمیں آپ کے بڑھائی کے لیے اساتذہ، کمپیوٹر، لائٹس اورلائٹس جانے کے انورٹرموجود ہے، انہوں اپنے بچن کی تعلیم کے دنوں کویاد کرتےہوئے کہا کہ ہمارے بچپن کے دنوں میں ہماری پڑھائی کے الیکٹرک لائیٹس نہیں بلکہ لالٹین ہوا کرتی تھی۔ آپ لوگ خوش قسمت ہیں پڑھائی میں پورا وقت استعمال کریں۔ آپ لوگ ہمیشہ سوال کرنے کی کوشش کریں کیونکہ سوال کرنا اسان نہیں ہے۔ سوال کرنے سے گھبرانا نہیں ہے۔

مہمانوں سے سوال وجواب کے دوران دسویں درجہ کی طالبہ گیتکا نے ایوارڈ یافتہ صحافی شاداب سے پوچھا کہ ”آپ کوکس چیزکا ایوارڈ ملا ہوا ہے” مہمان نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ میڈیا ملک کا چوتھا ستون ہے اوربطورصحافی ہم لوگ مختلف قسم کی خبریں کرتے ہیں اواسی خبروں پرایوارڈ دینے والی ایجنسیاں نظریں گڑائے رکھتی ہیں، جس خبرکا امپیکٹ سماج اور سرکار پر ہوتا ہے، وہ اس خبرکے رپورٹر، ڈائیریکٹرکوایوارڈ دے کران کی ہمت افزائی کرتی ہیں تاکہ ایسے صحافی ہیشہ بغیرکسی دباؤکے ایمانداری کے ساتھ صحافت کی خدمات انجام دیتے رہیں۔

ہماری صدا ٹرسٹ کے صدرمجیب الحسن نے بچوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ لوگ بھارت کے مستقبل ہیں، آپ لوگ ہم سے ہمیشہ اس بات کی ڈیمانڈ کرسکتے ہیں کہ ہمیں فکشن رائٹنگ، ڈائریکشن، فوٹو گرافی اوراسی طرح مختلف میدانوں میں کام کرنے والے افراد سے بات کرنی ہے، ہماری کوشش ہوگی کہ ہم ایسے افراد کواوج فلک شکشھا سینٹرمیں بلائیں تاکہ آپ لوگ اپنے کیریئرکو بہتررخ دیئے پائیں۔ پروگرام کے آخرمیں ہماری صدا کے فاؤنڈرمحمد ارشادعالم نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اوربچوں سے اس بات کا وعدہ لیا کہ مہمانوں کے قیمتی مشورروں سے فائدہ اٹھائیں اورتعلیم کے ذریعہ سے ایک کامیاب ہندوستانی شہری بنیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Delhi Assembly Election 2025: اروند کیجریوال کے خلاف بی جے پی امیدوار طے؟ دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی امیدواروں کی پہلی فہرست تیار!

دہلی اسمبلی الیکشن کے لئے بی جے پی نے امیدواروں کے ناموں پر غوروخوض تقریباً…

14 minutes ago

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

47 minutes ago