قومی

Banaras Hindu University: بنارس ہندو یونیورسٹی میں پابندی کے بعد بھی طلبا نے کھیلی ہولی، یہاں جانئے کیا ہے پورا معاملہ؟

بنارس ہندو یونیورسٹی انتظامیہ کے ذریعہ کیمپس احاطے میں پابندی عائد کئے جانے کے معاملے پر سیاست بھی شروع ہوگئی ہے۔ اس دوران طلبا نے کیمپس میں احتجاج کرتے ہوئے جم کر ہولی کھیلی۔ طلبا نے بی ایچ یو کیمپس میں جم کررنگوں کا تہوار منایا اور جم کر عبیر اور گلال اڑائے۔

 وشو ہندو پریشد نے یونیورسٹی کے اس فیصلے کو تغلقی فرمان قرار دیتے ہوئے اسے ہندو مخالف بتایا ہے۔ وی ایچ پی نے کہا کہ افطار پارٹی کا انعقاد کرنے والے بنارس ہندو یونیورسٹی میں ہولی نہیں منانے کا تغلقی فرمان جاری کیا گیا ہے۔ اس پورے معاملے سے متعلق سوشل میڈیا پر جم کر ویڈیو وائرل ہو رہے ہیں۔

طلبا نے مخالفت میں ہولی سے پہلے منایا رنگوں کا تہوار

بی ایچ یو انتظامیہ نے باضابطہ ایک سرکلر جاری کرکے یونیورسٹی کیمپس میں عوامی طور پر ہولی منانے، ہنگامہ کرنے اور میوزک بجانے پر پوری طرح سے پابندی لگا دی ہے۔ حکم میں کہا گیا ہے کہ جو بھی طلبا اس حکم کی خلاف ورزی کرے گا، اس کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ پراکٹر کا یہ حکم سامنے آتے ہی طلبا مشتعل ہوگئے اور حکم کی خلاف ورزی کرتے ہوئے طلبہ وطالبات نے کیمپس میں ہولی سے ہی جم کر ہولی کھیلی۔ ہولی کھیلتے ہوئے طلبہ وطالبات کے کچھ ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہے ہیں۔ ویڈیو میں بی ایچ یو کے مدھوبن سے لے کر آرٹ فیکلٹی تک ہولی کی مستی کا رنگ ہرکسی پر نظر آرہا ہے۔

 یونیورسٹی نے ایک سرکلر جاری کرکے کہا ہے کہ سبھی طلبا وطالبات اور ملازمین کو احاطے میں ہولی کھیلنے یا گانا بجانے پر مکمل پابندی عائد ہے۔ اس طرح کے پروگرام کرنے والوں کے خلاف انتظامیہ کی طرف سے کارروائی کی جائے گی۔ یونیورسٹی کی طرف سے جاری سرکلر میں کہا گیا ہے کہ تمام ڈائریکٹرز، فیکلٹی سربراہ، انتظامی سرپرستوں اور ہاسٹل کوآرڈینیٹرز یہ معلومات اپنے طلباء تک پہنچائیں۔ طلباء اور ملازمین یونیورسٹی کے قوانین پرمکمل طور پر عمل کریں۔

وشو ہندو پریشد نے کہا- یہ تغلقی فرمان

یونیورسٹی کا یہ سرکلر سامنے آنے کے بعد ردعمل بھی سامنے آنا شروع ہوگیا ہے۔ اس سے متعلق وشو ہندو پریشد کے ترجمان ونود بنسل نے ٹوئٹ کرکے کہا ہے کہ یہ  سرکلر ہے یا کوئی تغلقی فرمان… کہیں یہ یونیورسٹی کے نام سے ‘ہندو’ لفظ لٹانے کی شروعات تو نہیں…!’۔ انہوں نے مزید لکھا ہے کہ ہولی صرف تہوار نہیں، پوری دنیا میں سماجی ہم آہنگی کا منتر بھی ہے۔

  -بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

1 hour ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

2 hours ago