-بھارت ایکسپریس
دہلی شراب پالیسی معاملے میں دہلی کے نائب وزیراعلیٰ منیش سسودیا کو ضمانت نہیں ملی ہے۔ انہیں پھر دو دن کی حراست میں بھیج دیا گیا ہے۔ ان کی ضمانت عرضی پرسماعت اب 10 مارچ کو ہوگی۔ سی بی آئی کے ذریعہ آج انہیں راؤزایوینیو کورٹ میں پیش کیا گیا۔ سی بی آئی نے عدالت میں کہا کہ منیش سسودیا پوچھ گچھ میں تعاون نہیں کر رہے ہیں، لہٰذا تین دن کی مزید حراست دی جائے۔ اس دوران عدالت نے ریمانڈ سے متعلق فیصلہ محفوظ کرلیا تھا، لیکن بعد میں عدالت نے 2 دن کی ریمانڈ بڑھا دی ہے۔ اب معاملے کی اگلی سماعت 10 مارچ کو دوپہر 2 بجے ہوگی۔
اگرریمانڈ غلط ہے تو ہائی کورٹ میں کریں اپیل: عدالت
راؤزایوینیو کورٹ کے اسپیشل جج ایم کے ناگپال نے سی بی آئی افسران سے سخت لہجے میں پوچھا کہ آپ کو اورکتنا وقت چاہئے۔ کیا آپ کو لگتا ہے کہ ریمانڈ کا حکم غلط ہے۔ اگر ایسا ہے تو آپ اسے ہائی کورٹ میں چیلنج دے سکتے ہیں۔ بچاؤ فریق کا کہنا ہے کہ منیش سسودیا کی اہلیہ کی طبعیت ٹھیک نہیں ہے۔ گزشتہ 20 سال سے ان کی صحت ٹھیک نہیں رہتی ہے۔
منیش سسودیا کو تین دن کی ریمانڈ پر رکھنا اس لئے ضروری: سی بی آئی
سی بی آئی نے کہا کہ ابھی تک کچھ افسران کے ساتھ منیش سسودیا کا آمنا سامنا کروایا گیا ہے۔ اس کے جواب میں سی بی آئی نے کہا کہ منیش سسودیا کی طرف سے سپریم کورٹ میں پٹیشن ڈالی گئی تھی، اسل ئے وقت وہاں لگا۔ منیش سسودیا کا الگ الگ گواہوں سے آمنا سامنا کروانا ہے، اس لئے تین دن کی ریمانڈ مزید چاہئے۔ عدالت نے سی بی آئی کی عرضی منظور کرلی ہے اورانہیں 2 دن کی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔
اس سے قبل جمعہ کے روز منیش سسودیا نے راؤزایوینیو کورٹ میں ضمانت کے لئے درخواست دائر کی تھی۔ منیش سسودیا کی عدالت میں پیشی سے متعلق عام آدمی پارٹی نے احتجاجی مظاہرہ کیا۔ عام آدمی پارٹی کے احتجاج کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ نے سیکورٹی کے سخت انتظامات کئے ہیں۔ جانکاری کے مطابق، منیش سسودیا کو آج دوپہر2 بجے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔ اس سے پہلے سپریم کورٹ نے منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پرسماعت کرنے سے انکارکردیا تھا۔
سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ انہیں راحت پانے کے لئے پہلے ہائی کورٹ میں جانا چاہئے۔ واضح رہے کہ منیش سسودیا کو سی بی آئی نے دہلی شراب پالیسی بدعنوانی معاملے میں 26 فروری کو گرفتار کیا تھا۔ سی بی آئی نے 26 فروری کو منیش سسودیا سے تقریباً 8 گھنٹے کی لمبی پوچھ گچھ کی تھی اور پھر گرفتار کرلیا تھا۔ اس کے بعد 27 فروری کو راؤز ایوینیو کورٹ میں سی بی آئی نے پیش کیا تھا۔ عدالت نے انہیں 5 دنوں کی سی بی آئی ریمانڈ میں بھیج دیا تھا۔
28 فروری کو منیش سسودیا نے دیا تھا استعفیٰ
28 فروری کو منیش سسودیا سپریم کورٹ پہنچ گئے تھے، جہاں سپریم کورٹ نے جھٹکا دیتے ہوئے ان کی عرضی پرسماعت کرنے سے انکارکرتے ہوئےکہا کہ آپ کو راحت کے لئے پہلے ہائی کورٹ کا رخ کرنا چاہئے۔ اس درمیان سپریم کورٹ سے کوئی راحت نہیں ملنے کے بعد 28 فروری کو ہی منیش سسودیا نے دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کیجریوال کو وزیرعہدے سے اپنا استعفیٰ سونپ دیا۔ دہلی حکومت کے کل 33 محکموں میں 18 محکمے صرف منیش سسودیا سنبھال رہے تھے۔ ان کے پاس محکمہ خزانہ اور محکمہ تعلیم جیسی اہم وزارتیں تھیں۔
-بھارت ایکسپریس
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…