قومی

Galwan Valley: گلوان اور پینگونگ میں نقل و حرکت، بھارتی فوجیوں کی بڑھی سرگرمیاں، فوج نے LAC پر کیا سروے

Galwan Valley: وادی گلوان میں چین کو سبق سکھانے کے بعد ہندوستانی فوج نے ایک بار پھر وہاں اپنی چوکسی بڑھا دی ہے۔ حال ہی میں چینی وزیر خارجہ کن گینگ اور ہندوستان کے وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے بھی ملاقات کی۔ جس کے بعد جے شنکر نے دونوں کے درمیان تعلقات کو غیر معمولی بتایا تھا۔ اس کے ساتھ ہی بھارت نے اب لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) پر بھارتی فوجیوں کی تعیناتی میں اضافہ کر دیا ہے۔

وادی گلوان میں فوج کی سرگرمیوں کی کئی ویڈیوز منظر عام پر آچکی ہیں۔ جس میں بھارتی فوج نے لائن آف ایکچوئل کنٹرول (LAC) کے قریب علاقوں کا سروے کیا۔ اس دوران پینگونگ جھیل پر ہاف میراتھن جیسی سرگرمیاں بھی فوج کے جوانوں کی طرف سے دیکھی گئیں۔

گلوان ویلی واقعہ کے مقام پر کھیلا کرکٹ

اس سے قبل بھارتی فوج کی جانب سے ایسی تصاویر جاری کی گئی تھیں جن میں بھارتی فوج کے جوان مشرقی لداخ میں کرکٹ کھیلتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ مشرقی لداخ مئی 2020 سے چین اور بھارت کے درمیان تصادم کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اس تصادم کی وجہ سے دونوں ممالک میں فوجی کشیدگی بھی پیدا ہو گئی ہے۔ بتادیں کہ ہندوستانی فوج نے اس جگہ کے بارے میں یہ معلومات نہیں دی تھی جہاں ہندوستانی ٹیم کرکٹ کھیلتی نظر آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں- Court extends Manish Sisodia’s CBI remand till 6th March: منیش سسودیا پھر 2 دن کی حراست میں بھیجے گئے، ضمانت عرضی پر 10 مارچ کو ہوگی سماعت

جوانوں نے زیرو درجہ حرارت میں کرکٹ کھیلا

لیہ سے کام کرنے والی ہندوستانی فوج کی 14 کور نے ٹویٹ کیا، “پٹیالہ بریگیڈ، ترشول ڈویژن نے صفر سے نیچے درجہ حرارت میں اونچائی والے علاقے میں پورے جوش و خروش کے ساتھ کرکٹ میچ کا انعقاد کیا۔ ہم ناممکن کو ممکن بناتے ہیں۔”

15 جون 2020 کو ہوئی تھی جھڑپ

واضح رہے  کہ 15 جون 2020 کو مشرقی لداخ کی وادی گلوان میں ہندوستانی اور چینی فوجیوں کے درمیان جھڑپ ہوئی تھی۔ اب ایک بار پھر بھارتی فوج کے جوانوں نے اس علاقے میں سکیورٹی پر کڑی نظر رکھنا شروع کر دی ہے۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

30 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

60 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago