قومی

Pasmanda Sneh Yatra: پسماندہ اسنیہ یاترا منسوخ، لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے بی جے پی نے بنائی یہ بڑی حکمت عملی

 Pasmanda Sneh Yatra: لوک سبھا انتخابات-2024 کے متعلق یوپی میں بی جے پی ایک بڑے منصوبے کے ساتھ اترنے جا رہی ہے۔ سبھی 80 لوک سبھا سیٹوں پر فتحیاب ہونے کے لیے بی جے پی یکم اگست سے پسماندہ اسنیہ یاترا نکالنے جا رہی ہے۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ گزشتہ سال سے بی جے پی پسماندہ برادری کے لوگوں کو اپنی طرف کرنے کی مسلسل کوشش کر رہی ہے اور اسی وجہ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کا اقلیتی ونگ پسماندہ مسلمانوں کے ساتھ مسلسل بات چیت کے لیے پروگرام منعقد کر رہا ہے۔ ذرائع کی مانیں تو پارٹی کے قومی صدر جے پی نڈا بی جے پی کے قومی ہیڈکوارٹر سے ہری جھنڈی دکھا کر اس یاترا کا آغاز کریں گے۔ بتا دیں کہ یہ یاترا آج سے یعنی 27 جولائی سے ہی شروع ہونے والا تھا، لیکن اسے منسوخ کر کے اب یکم اگست سے شروع کیا جائے گا۔

خبریں آ رہی ہیں کہ پسماندہ یاترا یکم اگست سے شروع ہوگی جس کا آغاز غازی آباد سے ہوگا اور یہ یاترا یوپی کے 27 مسلم اکثریتی اضلاع سے گزرے گی۔ اس دوران پارٹی کارکن پسماندہ مسلمانوں کے ساتھ بات چیت کریں گے۔ اسی کے ساتھ یہ یاترا ملک کی دیگر ریاستوں سے بھی گزرے گی۔ بتادیں کہ یاترا کے دوران پسماندہ برادری کو بیدار کیا جائے گا۔ اگر پارٹی ذرائع کی مانیں تو بی جے پی کے کارکن اور عہدیدار مسلم اکثریتی لوک سبھا سیٹوں پر پہنچ کر مسلمانوں سے بات چیت کریں گے اور لوگوں سے یو سی سی یعنی یونیفارم سول کورٹ کے بارے میں بات کریں گے اور انہیں بیدار کریں گے۔ اس کے علاوہ مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے ان کے مفاد میں چلائی جارہی اسکیموں کے بارے میں بھی جانکاری دی جائے گی۔

بتا دیں کہ بی جے پی پسماندہ سماج میں اپنا سکہ جمانے کے لیے ریاست کے پسماندہ مسلمانوں کے علاقوں میں مسلسل پروگرام منعقد کر رہی ہے۔ بی جے پی پسماندہ بدھی جیوی سمیلن بھی منعقد کر رہی ہے، جس میں پسماندہ سماج سے آنے والے بڑے لیڈران بھی حصہ لے رہے ہیں۔ واضح رہے کہ گزشتہ ایک سال کے اندر بی جے پی نے مسلمانوں کے لیے کئی پروگرام منعقد کیے ہیں جن میں سے ایک وزیر اعظم کی من کی بات بھی ہے۔ واضح رہے کہ پی ایم مودی کی کتاب ‘من کی بات’ کا اردو ترجمہ بھی لوگوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

دوسری طرف بی جے پی نے حال ہی میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں بھی 391 مسلم امیدواروں کو میدان میں اتارا تھا جس میں بی جے پی کے 61 مسلم امیدواروں نے کامیابی بھی حاصل کی۔ چیئرمین کی 5 سیٹوں پر بی جے پی کے مسلم امیدواروں کو ہی کامیابی ملی۔ اس طرح بی جے پی پسماندہ مسلم خاندانوں کے دلوں میں اپنی جگہ بنانے کے لیے مسلسل ان پر بھروسہ کر رہی ہے اور انہیں ساتھ لے کر چلنے کی بات بھی کر رہی ہے۔ وہیں باڈی الیکشن کے بعد ہی بی جے پی نے علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے وائس چانسلر رہے طارق کو بی جے پی کوٹے سے قانون ساز کونسل کا رکن منتخب کر کے ایک بڑا پیغام دینے کا کام کیا ہے۔

ان اضلاع سے گزرے گی پسماندہ اسنیہ یاترا

ا اگست کو یاترا یوپی کے غازی آباد اور بلند شہر پہنچے گی۔

2 اگست کو یاترا ہاپوڑ، میرٹھ، مظفر نگر اور سہارنپور جائے گی۔

4 اگست کو بجنور اور امروہہ یاترا پہنچے گی۔

5 اگست کو یاترا مرادآباد، رام پور اور بریلی جائے گی۔

6 اگست کو شاہجہاں پور، سیتا پور اور لکھنؤ پہنچے گی یاترا

7 اگست کو بارہ بنکی، گونڈا اور بلرام پور یاترا جائے گی۔

8 اگست کو یاترا ایودھیا، سلطان پور، امیٹھی اور پریاگ راج جائے گی۔

10 اگست کو یاترا گورکھپور، دیوریا اور اعظم گڑھ سے ہوتے ہوئے بہار میں داخل ہوگی۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Jharkhand Election 2024: انڈیا بلاک کا 7 گارنٹیوں والا منشور جاری، 10 لاکھ نوکری اور سرنا دھرم کوڈ کا کیا وعدہ

چھٹی گارنٹی کے تحت تمام بلاکس میں ڈگری کالجز اور تمام ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز میں…

2 mins ago

Gujarat News: بلٹ ٹرین پروجیکٹ کا زیر تعمیر پل گرا، ملبے تلے دبے مزدور، ایک کی موت

یہ حادثہ احمد آباد-ممبئی بلٹ ٹرین پروجیکٹ کے دوران پیش آیا۔ زیر تعمیر پل گر…

38 mins ago

India-Nigeria Strategic Dialogue: ہندوستان اور نائیجیریا نے دوسرے اسٹریٹجک ڈائیلاگ میں انسداد دہشت گردی تعاون کو کیا مضبوط

ہندوستان اور نائیجیریا نے انسداد دہشت گردی کے تعاون کو بڑھانے کے لیے کلیدی شعبوں…

45 mins ago

Delhi: مندر میں ایک ہی برادری کے دو گروپوں کے درمیان تصادم، اینٹوں اور پتھروں سے زبردست حملہ

پولیس نے کہا کہ ہماری سائبر ٹیم نے کچھ سوشل میڈیا ہینڈلز کی نشاندہی کی…

49 mins ago

US Presidential Election 2024: امریکہ میں صدارتی انتخابات کے لیے ووٹنگ شروع، جانئے نتائج کا کب ہوگا اعلان؟

امریکہ میں کروڑوں ووٹرز پری پول ووٹنگ کے تحت پہلے ہی ووٹ ڈال چکے ہیں۔…

1 hour ago