قومی

PM Modi Speech In Sikar: راجستھان حکومت اور اپوزیشن پر وزیر اعظم کا نشانہ،کہا لال ڈائری کے راز افشا ہوں گے تو بڑے بڑے نمٹ جائیں گے

PM Modi In Sikar:وزیر اعظم نریندر مودی جمعرات (27 جولائی) کو راجستھان کے سیکر پہنچے، جہاں انہوں نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھا اور افتتاح کیا۔ اس دوران وزیر اعظم  مودی نے اپوزیشن کے اتحاد ’انڈیا’ پر سخت حملہ کیا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ سمی کے نام میں بھی انڈیا لگا ہوا تھا، اس نے اپنا نام بدل کر پی ایف آئی (پاپولر فرنٹ آف انڈیا) رکھ دیا۔ وزیر اعظم  مودی نے کہا کہ اپوزیشن نے اتحاد کا نام بدل دیا تا کہ وہ اپنے کارناموں کو چھپا سکیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ کانگریس کا مطلب لوٹ مار کا بازار ہے۔ جمہوریت میں ہر حکومت کو اپنے کام کا حساب دینا ہوتا ہے، لیکن کیا راجستھان میں کانگریس حکومت اپنے کاموں کا حساب دیتی ہے؟ انہوں نے اپنا قیمتی وقت باہمی جھگڑوں، بالادستی کی لڑائی میں ضائع کیا۔

ہمارے تیج تہواروں پر ایک خطرہ منڈلا رہا ہے ،وزیر اعظم  مودی

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ راجستھان میں دلتوں پر مظالم عروج پر ہیں۔ منشیات کا کاروبارعروج پر ہے۔ ہمارے تیج تہواروں پر خطرہ منڈلا رہا ہے۔ کوئی نہیں جانتا کہ پتھر کب برسیں گے، کب گولیاں برسیں گی، کب کرفیو لگے گا۔ راجستھان کے لوگ اپنی بہنوں اور بیٹیوں کے ساتھ ہونے والے مظالم کو برداشت نہیں کر سکتے۔ ایک دلت بہن کی اس کےخاوند  کے سامنے اجتماعی جنسی زیادتی کی گئی ۔ ملزمان ویڈیو بناتے ہیں، پولیس شکایت نہیں لکھتی۔ اسکولوں میں پڑھانے والی چھوٹی بچیاں اور اساتذہ بھی محفوظ نہیں ہیں۔ کانگریس لیڈروں نے کارروائی کرنے کے بجائے متاثرہ خواتین پر جھوٹ بولنے کا الزام لگایا۔

اپوزیشن کے اتحاد’انڈیا’ کو کرتب باز قرار دیا

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ کانگریس اور اس کی حلیف جماعتوں نے نام بدل کر ایک نئی چال چلی ہے۔ پہلے کوئی کمپنی بدنام ہو جائے تو اس کمپنی کے لوگ نیا بورڈ لگا کر لوگوں کو بے وقوف بنا کر اپنا کاروبار چلاتے ہیں۔ کانگریس اوراس کی جماعت انہی کمپنیوں کی نقل کر رہی ہے۔ پی ایم مودی نے کہا کہ ان کا طریقہ وہی ہے جو ملک کے دشمنوں نے اپنایا ہے۔ پہلے بھی انڈیا کے نام کے آگے اپنے نام کو چھپانے کی کوشش کی گئی۔ ایسٹ انڈیا کمپنی کے نام میں بھی انڈیا تھا ۔ سمی یعنی اسٹوڈنٹ اسلامک موومنٹ انڈیا کا قیام کانگریس کے دور میں ہوا تھا۔ نام توانڈیا تھا لیکن مشن انڈیا کو تباہ کرنا تھا۔ جب اس پر پابندی لگائی گئی تو پاپولر فرنٹ آف انڈیا ایک نئے نام کے ساتھ سامنے آیا۔ نیا نام لیکن وہی پرانا کام

سمان ندھی کو کسانوں کے اکاؤنٹ میں بھیج دیا گیا

اس سے قبل وزیر اعظم مودی نے سیکر میں ملک کے 9 کروڑ کسانوں کو سمان ندھی بھی جاری کی تھی۔ اس سال 9 ماہ کے اندر وزیر اعظم  مودی کا راجستھان کا یہ 9واں دورہ ہے۔ راجستھان میں اس سال کے آخر میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پی ایم مودی نے کہا کہ راجستھان کے لوگوں کا پیار مجھے بار بار اس بہادر سرزمین پر کھینچ لاتا ہے۔ آج یہاں سے ملک کے کروڑوں کسانوں کے پی ایم کسان سمان ندھی کے تقریباً 18,000 کروڑ روپے براہ راست ان کے بینک کھاتوں میں جمع ہوئے ہیں۔ آج ملک میں 1.25 لاکھ پی ایم کسان سمردھی کیندر شروع کیے گئے ہیں۔ گاؤں اور بلاک کی سطح پر قائم کیے گئے ان مراکز سے کروڑوں کسانوں کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

کسان مٹی سے سونا نکالتا ہے، پی ایم مودی

وزیر اعظم نے مزید کہا کہ ہماری حکومت ملک کے کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔ کسان کی طاقت، کسان کی محنت مٹی سے سونا نکالتی ہے۔ اس لیے حکومت ملک کے کسانوں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہے۔

کسان بھائی پیسہ بچا رہے ہیں، پی ایم مودی

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ ہماری حکومت کس طرح اپنے کسان بھائیوں کے پیسے بچا رہی ہے اس کی ایک مثال یوریا کی قیمتیں ہیں۔ ہماری حکومت نے کورونا اور روس یوکرین جنگ کو کسانوں پر اثر انداز نہیں ہونے دیا۔ آج ملک میں یوریا کی جو بوری 266 میں ملتی ہے، وہی بوری پاکستان میں تقریباً 800، بنگلہ دیش میں 720 اور چین میں 2100 میں ملتی ہے۔ امریکہ میں یوریا کی ایک ہی بوری 3000 سے زائد میں دستیاب ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Amir Equbal

Recent Posts

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

2 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

3 hours ago