قومی

UP Lok Sabha Election 2024: اعظم خان کی کمی کو محسوس کررہے ہیں اکھلیش، ایس ٹی حسن سے متعلق سماجوادی رہنما کا بڑا بیان

سماج وادی پارٹی کے صدر اکھلیش یادو نے مراد آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ملک کی عوام بھارتیہ جنتا پارٹی کو ہٹانا چاہتی ہے۔ ایس پی کے سینئر لیڈر اور سابق وزیر اعظم خان کے بارے میں ایس پی سربراہ اکھلیش یادو نے کہا کہ ہمیں ان کی کمی کھل رہی ہے۔ وہ قانونی مسائل میں پھنسے ہوئے ہیں، مجھے امید ہے کہ انہیں عدالت سے انصاف ملے گا۔مرادآباد کے ایم پی ایس ٹی حسن سے متعلق سوال پر اکھلیش یادو نے کہا کہ جہاں تک ایس ٹی حسن  کا تعلق ہے، ان کی ٹکٹ نہیں کٹی تھی میں ان کو پڑوس کی ہی ٹکٹ دے رہا تھا ۔ وہ رام پور سے الیکشن نہیں لڑنا چاہتے تھے، لیکن اگر ہم انہیں ٹکٹ نہیں دپائے ہیں تو میں ایس ٹی حسن صاحب سے کہنا چاہتا ہوں کہ ان کی عزت افزائی کا کام ہم سماجوادی ہمیشہ  کریں گے۔ جب بھی ہمیں طاقت ملے گی، ہم ان کا احترام کریں گے، اس وقت انہیں روچی ویرا  جو کہ  انڈیا الائنس کے سماج وادی پارٹی کے امیدوار ہیں ان  کی مدد کرنی چاہیے۔

جینت چودھری کے بیان پر جوابی حملہ کیا

اکھلیش یادو نے کہا کہ بی جے پی بتائے کہ چودھری چرن سنگھ کو بھارت رتن دیا گیا تھا، لیکن بی جے پی ایم ایس پی کے مطالبے کو لے کر آگے نہیں آرہی ہے۔ آر ایل ڈی کے سربراہ جینت چودھری کے بیان کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہم کسی کو نہیں دباتے، ہم سب کو آگے لے کر چلتے ہیں، اور اگر ہم دباتے تو سیٹیں صفر سے مائنس تک ہوتیں۔ ہم نے ان کو آگے بڑھایا اور چودھری چرن سنگھ کی وراثت کو آگے بڑھایا، تو نتیجہ کیا نکلا کہ ہم نے 8 سیٹیں جیتیں، 9ویں  سیٹ، راجیہ سبھا کی  دی اور یاد رہے کہ ایک راجیہ سبھا میں 37 ایم ایل اے آتے ہیں اور ہم نے ایک دیا اور ایک ہارا، تو ہمارے سماجوادی کو نقصان پہنچا۔

اگنی ویر اسکیم پر اٹھائے سوالات

اکھلیش یادو نے ترنمول کانگریس (ٹی ایم سی) کے منشور پر کہا کہ ملک کے لوگ بی جے پی کو ہٹانا چاہتے ہیں۔ بی جے پی کے پاس ملک کے لوگوں کے سوالوں کا جواب نہیں ہے۔ آئین بچانے کے لیے تمام جماعتیں اکٹھی ہیں۔ اس لیے ہم سب اکٹھے ہیں۔ اکھلیش یادو نے کہا کہ اگنی ویر میں صرف گاؤں کے بچے ہی آتے تھے، بی جے پی نہیں چاہتی کہ گاؤں کے خاندانوں کے بچے فوج میں بھرتی ہوں، ان کے خاندانوں کی مالی حالت اچھی ہو، سماج میں ان کی عزت بڑھے، اسی لیے انہوں نے ایسا کیا ہے۔ بی جے پی کو یہ عہد کرنا چاہئے کہ وہ خاندان کے کسی فرد کو ٹکٹ نہیں دے گی اور خاندان کے کسی فرد سے ووٹ مانگنے نہیں جائے گی۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

26 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

56 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago