اسپورٹس

آئی پی ایل 2025 سے باہر ہوگئی چنئی سپرکنگس، جانئے اب پلے آف میں جانے کے لئے کیا کرنا ہوگا؟

آئی پی ایل 2025 میں چنئی سپرکنگس کا برا دورجاری ہے۔ اسے ایک بارپھرہارکا سامنا کرنا پڑا۔ سن رائزرس حیدرآباد نے اسے اپنے ہی گھریلومیدان چیپاک میں 5 وکٹ سے ہرا دیا۔ آئی پی ایل کی تاریخ میں حیدرآباد کے خلاف چنئی اپنے گھر پر پہلی بار ہاری ہے۔ اس کے ساتھ ہی ٹورنا منٹ میں اب وہ 9 میں سے 7 مقابلے گنوا چکی ہے۔ اس کے پاس صرف 4 پوائنٹ ہیں اور وہ پوائنٹس ٹیبل میں سب سے نچلے مقام پر ہے۔ اس لئے چنئی کی ٹیم کو ٹورنا منٹ سے باہر مانا جا رہا ہے۔ حالانکہ باضابطہ طور پر ابھی بھی وہ پلے آف کے لئے کوالیفائی کر سکتی ہے۔ آئیے جانتے ہیں کہ اس کے لئے اسے کیا کرنا ہوگا؟

پلے آف میں کیسے پہنچے گی چنئی؟

25 اپریل کو چنئی کے ایم اے چدمبرم اسٹیڈیم میں سن رائزرس حیدرآباد سے ہارنے کے باوجود چنئی سپرکنگس کے لئے سب کچھ ختم نہیں ہوا ہے۔ 5 بار چمپئن رہی اس ٹیم کے پاس ابھی بھی پلے آف میں جگہ بنانے کا موقع ہے۔ حالانکہ اب وہ سیدھے پلے آف میں نہیں جاسکتی۔ ایم ایس دھونی کی ٹیم کو ٹاپ-4 میں جگہ بنانے کے لئے اب اپنے بچے ہوئے سبھی 5 میچ جیتنے ہوں گے۔ اس کے باوجود پلے آف میں جگہ کی گارنٹی نہیں ہوگی، اگر چنئی سپرکنگس اپنے آخری 5 میچ جیت جاتی ہے، تو اس کے 14 پوائنٹ ہوجائیں گے۔ پھر بھی اسے دوسری ٹیموں کی کارکردگی پر منحصر رہنا پڑے گا۔ نیٹ رن ریٹ اس کی کوالیفیکیشن میں اہم کردار نبھائے گا۔

گزشتہ سیزن میں رائل چیلنجرس بنگلورو (آرسی بی) نے بھی 14 پوائنٹ کے ساتھ پلے آف کے لئے کوالیفائی کیا تھا۔ آرسی بی، چنئی سپر کنگس، دہلی کیپٹلس اورلکھنؤسپرجائنٹس کے پوائنٹ برابر تھے، لیکن بہترنیٹ رن ریٹ کی بنیاد پربنگلورو کی ٹیم ناک آؤٹ راؤنڈ میں پہنچ گئی تھی۔ حالانکہ یہ پہلی بارتھا جب 10 ٹیموں کے ہوتے ہوئے کسی نے 14 پوائنٹ اور7 جیت کے ساتھ آئی پی ایل کے پلے آف میں جگہ بنائی تھی۔ یعنی چنئی سپرکنگس کے لئے ابھی بھی دروازے کھلے ہوئے ہیں، لیکن انہیں میچ جیتنے کے ساتھ ساتھ اپنے نیٹ رن ریٹ میں بھی سدھارکرنا ہوگا، جواس ٹورنا منٹ میں سبھی ٹیموں میں سب سے خراب ہے۔

چنئی سپرکنگس کی جدوجہد جاری

چنئی سپرکنگس نے پہلا میچ جیتنے کے بعد سے ہی اس ٹورنا منٹ میں مسلسل جدوجہد کیا ہے۔ چیپاک میں ممبئی انڈینس پر جیت کے ساتھ شروعات کرنے کے بعد اس نے پوری طرح سے اپنی رفتار گنوا دی۔ اسے مسلسل 5 ہار کا سامنا کرنا پڑا۔ تب جاکر لکھنؤ سپرجائنٹس سے اسے جیت ملی، لیکن اس نے پھر سے اگلے 2 میچ گنوا دیئے۔

اتنا ہی نہیں، ٹیم کی بلے بازی یونٹ پوری طرح ناکام رہی ہے۔ سلامی بلے باز چنئی سپرکنگس کو تیز شروعات دلانے میں ناکام رہے ہیں۔ وہیں مڈل آرڈر پوری طرح فلاپ رہا ہے۔ اس کے علاوہ گیند بازوں نے بھی کافی جدوجہد کی ہے۔ اس سیزن میں مہندر سنگھ دھونی کا بھی جادو دیکھنے کو نہیں ملا ہے۔ کل ملاکر پوری ٹیم ہی اس وقت جدوجہد کررہی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

Asian Games 2026: بھارتی خواتین کبڈی ٹیم کی شاندار کارکردگی جاری، ایران کو 37-23 سے شکست

بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…

2 hours ago

Delhi NCRWeather Update: این سی آر میں گرمی سے ملے گی معمولی راحت، لیکن بڑھتی فضائی آلودگی سے سانس کے مریضوں کو خطرہ

25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…

5 hours ago