ممبئی26/11 حملے کے ملزم تہور رانا نے جھاڑا پلڑا
نئی دہلی: ممبئی 26/11 کے دہشت گردانہ حملے کے ماسٹر مائنڈ کے طور پر شناخت پا چکے تہور حسین رانا نے ممبئی کرائم برانچ کی پوچھ گچھ کے دوران چونکا دینے والا دعویٰ کیا۔ رانا نے 26/11 کے دہشت گردانہ حملے سے اپنا پلڑا پوری طرح سے جھاڑ لیا ہے۔
حکام نے بتایا کہ خود کو اس حملے سے مکمل طور پر بے قصور قرار دیتے ہوئے رانا نے کہا کہ اس کا 26/11 کے حملے سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ اس نے اپنے بچپن کے دوست ڈیوڈ کولمین ہیڈلی کو اس حملے کا ذمہ دار ٹھہرایا ہے۔ رانا نے تفتیش کے دوران یہ بھی کہا کہ ممبئی حملے کی سازش میں اس کا کوئی کردار نہیں تھا۔ اس میں ڈیوڈ ہیڈلی کا ہاتھ تھا۔
تفتیش کے دوران رانا نے یہ بھی بتایا کہ دہلی اور ممبئی کے علاوہ وہ کیرالہ بھی گیا تھا۔ جب اہلکاروں نے اس سے کیرالہ جانے کی وجہ پوچھی تو اس نے بتایا کہ وہ وہاں اپنے جاننے والوں سے ملنے گیا تھا۔ رانا نے کیرالہ میں اپنے جاننے والے شخص کا نام اور پتہ بھی ایجنسی کو دیا ہے۔ اس جانکاری کے بعد کرائم برانچ اب رانا کے دعووں کی تصدیق کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔ توقع ہے کہ تحقیقاتی ایجنسی کی ایک ٹیم جلد ہی سچائی کا پتہ لگانے کے لیے کیرالہ روانہ ہو سکتی ہے۔
آپ کو بتاتے چلیں کہ 26/11 ممبئی حملوں کے ماسٹر مائنڈ تہور رانا کو امریکہ سے حوالگی کر کے ہندوستان لایا گیا ہے۔ رانا کو این آئی اے اور نیشنل سیکورٹی گارڈ (این ایس جی) کی ٹیموں کے ساتھ ایک خصوصی پرواز میں لاس اینجلس سے ہندوستان لایا گیا۔ امریکہ میں، رانا نے اپنی حوالگی کو روکنے کے لیے کئی قانونی کوششیں کیں، جن میں امریکی سپریم کورٹ میں ایک ہنگامی درخواست بھی شامل ہے۔ تمام درخواستیں مسترد ہونے کے بعد حوالگی ممکن ہوئی۔ ہندوستان کی وزارت خارجہ اور وزارت داخلہ نے امریکی حکام کے ساتھ مل کر یہ عمل مکمل کیا۔
این آئی اے نے رانا کی حوالگی کے لیے برسوں تک کوشش کی۔ ایجنسی نے امریکی FBI، محکمہ انصاف (USDOJ) اور دیگر ایجنسیوں کے ساتھ مل کر کام کیا۔ رانا پر ممبئی حملوں کی سازش میں اہم کردار ادا کرنے کا الزام ہے۔
ممبئی حملے 26 نومبر 2008 کو ہوئے تھے، جب 10 دہشت گردوں نے تاج ہوٹل، اوبرائے ٹرائیڈنٹ، چھترپتی شیواجی ٹرمینس اور نریمن ہاؤس سمیت کئی مقامات پر حملہ کیا۔ اس حملے نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔ رانا پر لشکر طیبہ کے ساتھ مل کر حملے کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام ہے۔
بھارت ایکسپریس۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…