پہلگام دہشت گردانہ حملے کے بعد پورا ملک غصے میں ہے اور پاکستان کو سبق سکھانے کی مانگ کر رہا ہے۔ ادھر بھارتی حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے پاکستانیوں کو ملک چھوڑنے کو کہا ہے۔ ایسے میں سیما حیدر کے بھارت میں قیام پر بھی سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ 32 سالہ پاکستانی خاتون سیما 2023 میں غیر قانونی طور پر ہندوستان میں داخل ہوئیں تھیں اور گریٹر نوئیڈا کے ربو پورہ کے رہائشی 24 سالہ سچن مینا سے شادی کی تھی۔ حال ہی میں سچن اور سیما ایک بیٹی کے والدین بنے ہیں۔ اب جب سیما حیدر کے بھارت میں قیام پر سوالات اٹھ رہے ہیں تو بالی ووڈ کی ڈرامہ کوئین راکھی ساونت ان کی حمایت میں سامنے آگئی ہیں۔
راکھی ساونت سیما حیدر کی حمایت میں سامنے آگئیں
راکھی ساونت نے جمعہ کی شام اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر ایک طویل ویڈیو شیئر کی، جس میں انہوں نے سیما کو پاکستان واپس نہ بھیجنے کی وجوہات بتائیں۔ انھوں نے ہندی میں کہا، “سیما حیدر کو پاکستان نہ بھیجا جائے کیونکہ اب وہ انڈیا کی بہو ہے، وہ سچن کی بیوی اور اس کے بچے کی ماں ہے، انڈیا کو سیما حیدر کو پاکستان نہیں بھیجنا چاہیے، وہ سچن سے پیار کرتی ہے اور وہ اب ہندوستانی ہے کیونکہ وہ سچن کے بچے کی ماں بنی ہے، ایسی ناانصافی کسی بھی عورت کے ساتھ نہیں ہونی چاہیے،یوپی کی بہو ہے تو ا س کو بھارت سے نہیں نکالا ۔” بہو تم اس کے ساتھ برا سلوک نہیں کر سکتے وہ سچن کی بہو ہے، اس لیے اسے پاکستان نہیں بھیجنا چاہیے۔
راکھی ساونت نے سیما حیدر کے لیے بھارتی حکومت سے درخواست کی
راکھی ساونت نے ایک آہ بھرتے ہوئے کہا، ہم نہیں جانتے کہ یہ سب سازش کون کر رہا ہے، صرف خدا ہی جانتا ہے۔ لیکن اس سے بے گناہوں کو نقصان نہیں ہونا چاہیے۔ میں مانتی ہوں کہ وہ پاکستانی ہے ،لیکن وہ ہندوستان کی بہو ہے اور سچن سے شادی کرکے وہ مسلمان سے ہندو ہوگئی ہے۔ وہ ہندوستان کے لیے نعرے لگاتی ہے اور اس کا ایک بچہ بھی ہے۔ تو اس ملک سے اس ملک تک، اس ملک سے اس ملک تک، سیما حیدر ایک عورت ہے، فٹ بال نہیں کہ آپ اسے باہر نکال دیں۔ اس لیے میری درخواست ہے کہ سیما حیدر کو بھارت سے بے دخل نہ کیا جائے۔
بھارتی حکومت نے پاکستانیوں کے ویزوں پر پابندی لگا دی
آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر کے پہلگام میں دہشت گردانہ حملے کے پیش نظر ہندوستان نے پاکستانی شہریوں کے لیے ویزا سروس فوری طور پر معطل کر دی ہے۔ یہ قدم پاکستان کے ساتھ سفارتی تعلقات کم کرنے کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ تمام پاکستانیوں کو بھارت چھوڑنے کی ہدایت کر دی گئی ہے۔
بھارت ایکسپریس اردو
قاضی توقیر سے گفتگو کے دوران گلّو نے اپنی زندگی کے اس مشکل دور کو…
۔شعیب جمائی نے دہلی کی وزیر اعلیٰ ریکھا گپتا کو بھی نشانہ بنایا۔ انہوں نے…
بھارت اور ایران کے درمیان مقابلے کے پہلے ہاف میں زبردست کشمکش دیکھنے کو ملی۔…
وزیر اعظم نے کہا کہ اس اسکیم نے علاج کے اخراجات میں ریکارڈ بچت کو…
امت شاہ نے ’’ویژن ڈاکیومنٹ 2026-2029‘‘ کو منشیات کے خطرے کے خلاف جنگ میں شامل…
25 ستمبر سے موسم میں معمولی تبدیلی دیکھنے کو مل سکتی ہے۔ زیادہ سے زیادہ…