تلنگانہ کے وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر ریونت ریڈی نے وزیراعظم نریندر مودی کی حکومت سے پہلگام دہشت گردانہ حملہ کے لئے پاکستان کو زبردست جواب دینے کا مطالبہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جن دہشت گردوں نے اپنے ملک کے اوپرحملہ کیا ہے، اس حملے کے خلاف 140 کروڑ لوگوں کو منہ توڑ جواب دینے کا وقت آگیا ہے۔ تلنگانہ ریاست سے 4 کروڑعوام اور100 ممالک سے زیادہ کے نمائندوں نے ہمیں دہشت گردی کے خلاف لڑنے کی حمایت دی ہے۔ ہم سبھی مل کروزیراعظم نریندرمودی کی مدد کریں گے۔ اس موقع پرکانگریس کے سینئرلیڈرسلمان خورشید، اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اورحیدرآباد کے رکن پارلیمنٹ اسدالدین اویسی بھی موجود رہے۔
ریونت ریڈی نے کہا کہ 1967 میں جب ہمارے ملک کے اوپر حملہ کیا گیا تواندرا گاندھی نے منہ توڑجواب دیا تھا۔ اس کے بعد پاکستان نے 1971 میں جب اس ملک کے اوپرحملہ کیا تواندرا گاندھی نے پاکستان کو منہ توڑجواب دیتے ہوئے اس کے دوٹکڑے کردیئے، جس میں ایک پاکستان اور دوسرا بنگلہ دیش بنا۔ اس وقت اٹل بہاری واجپئی نے اندرا گاندھی جی کو درگا ماتا کہا تھا۔ اب درگا ماتا کے بھکتوں کو یاد کرو۔ اب پاکستان کے اوپرحملہ یا پھرجو بھی کرنا ہے، اسے پورا کرو۔
تلنگانہ پہلگام میں مارے گئے لوگوں کی فیملی کے ساتھ
ریونت ریڈی نے کہا کہ یہ سمجھوتے کا وقت نہیں ہے بلکہ پاکستان کے خلاف قدم اٹھانا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نریندرمودی 140 کروڑملک کی عوام آپ کے ساتھ ہیں۔ آج ہم سبھی حیدرآباد میں جمع ہوئے ہیں۔ یہ وقت سیاست کا نہیں ہے۔ یہ وقت پارٹی کا نام لینے کا بھی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا پہلگام حادثہ میں جد بھی بھائی، والد اوربیٹے کی معے ہعئی ہے، تلنگانہ فیملی آپ کے ساتھ ہے اور ہم آپ کو پورا تعاون دیں گے۔ انہوں نے دوسرے ممالک سے آئے نمائنددوں کا شکریہ ادا کیا۔
بہار کے ضلع ویشالی میں راگھوپور کے قریب کشتی بے قابو ہو کر الٹ گئی۔…
کیشوپور، جنک پوری، روہنی، سونیا وہار اور منگول پوری سمیت کئی علاقوں میں خفیہ کیمرے…
دہلی پولیس نے جنتر منتر کے علاقے میں بغیر اجازت داخل ہونے کے الزام میں…
تجارت، توانائی، ٹیکنالوجی، سلامتی اور عوامی روابط سمیت اہم شعبوں میں ٹھوس نتائج حاصل کرنے…
وزیر اعظم نریندر مودی کے خلاف مبینہ ’چوکیدار چور ہے‘ تبصرے سے متعلق فوجداری ہتک…
رشی سونک نے سوشل میڈیا پر لکھا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی، آج نئی…