قومی

Unique protest in Parliament premises: گلاب کےپھول اور ترنگا کے ساتھ اپوزیشن کا انوکھا احتجاج،راہل گاندھی نے راجناتھ سنگھ کو دیا گلاب

پارلیمنٹ میں کارروائی کم ہنگامہ زیادہ ہورہا ہے۔اڈانی معاملے پر اپوزیشن کی جانب سے مسلسل ہنگامے کے بیچ آج انڈیا الائنس کے اراکین پارلیمنٹ کی طرف سے احتجاج کا ایک انوکھا طریقہ اختیار کیا گیا ہے۔ ہر دن کی طرح آج ان کے چہرے پر اڈانی مودی کا کوئی ماسک نہیں ہے، ان کے ہاتھوں میں اڈانی مودی کا کوئی بینر یا پوسٹر نہیں ہے۔ بلکہ انڈیا الائنس کے لوک ممبران پارلیمنٹ آج لوک سبھا کے باہر گلاب کا پھول اور ترنگا لے کر پہنچے ہیں اور آج اسی کے ساتھ اپنا احتجاج درج کرتے ہوئے محبت کا بھی پیغام دینے کی کوشش کررہے ہیں۔

آج ایوان کی کاروائی سے کچھ دیر قبل انڈیا الائنس کے اراکین پارلیمنٹ لوک سبھا کے باہر ہاتھوں میں گلاب کا پھول اور ترنگا لے کر پہنچے اور بی جے پی کے ممبران پارلیمنٹ کو دینا شروع کردیا۔ جیسے جیسے ممبران پارلیمنٹ ایوان میں داخل ہورہے تھے ،ویسے ہی اپوزیشن کے رہنماوں کی جانب سے انہیں گلاب کا پھول اور ترنگا دیا جارہا ہے۔ حالانکہ اس خوبصورت احتجاج میں راہل گاندھی بھی پیش پیش تھےاور جب مرکزی وزیردفاع راجناتھ سنگھ پارلیمنٹ پہنچے تو انہوں نے فوراً آگے بڑھ کر راجناتھ سنگھ کو ایک گلاب کا پھول اور ترنگا دیا اور ہاتھ ملایا۔

اپوزیشن کےا س انوکھے احتجاج کا مقصد ظاہر طور پر پیغام محبت ہے اور امن وبھائی چارے کا پیغام ہے جس کو لیکر اپوزیشن مسلسل حکومت سے شکایت کرتی رہی ہے اور پارلیمنٹ میں بھی اپوزیشن کے رہنماوں کے ساتھ اظہار محبت کیلئے حکومت کو ایک دعوت ہے جو اس احتجاج کے ذریعے انڈیا الائنس کے رہنما دینا چاہتے ہیں ۔ اس احتجاج پر اپوزیشن کی جانب سے حتمی بیان آنا باقی ہے۔

بھارت ایکسپریس۔

Rahmatullah

Recent Posts

Donald Trump News: صدر بنتے ہی ٹرمپ پر مقدمہ درج، مسک کو بھی ’پریشانی‘ کا سامنا، جانئے کیا ہے پورا معاملہ

ڈیپارٹمنٹ آف گورنمنٹ افیشینسی کی ذمہ داری ارب پتی ایلون مسک کو سونپی گئی ہے۔…

53 minutes ago

Gautam Budh Nagar Police: گوتم بدھ نگر کے پولیس کمشنر کی سیکٹر-126 کےمقامی سوسائٹی کے مکینوں سے ملاقات

انہوں نے مقامی لوگوں کے مسائل سننے کے بعد متعلقہ اہلکار کو ان کے حل…

10 hours ago

Jammu and Kashmir: جموں و کشمیر کے راجوری میں اب تک 17 لوگوں کی پراسرار موت،سیل کی گئی اسٹیپ ویل

جموں و کشمیر کے ایک دور افتادہ گاؤں میں تین خاندانوں کے 17 افراد پراسرار…

11 hours ago